ETV Bharat / city

سرینگر:عبدالرشید ہانجورہ جموں وکشمیر اردو کونسل کے صدر منتخب

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 8:57 PM IST

کونسل کی نئی انتظامی باڈی کی تشکیل نو کے لئے سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں انتخابات عمل میں لائے گئے۔ جسں میں جموں و کشمیر اردو کونسل کے ممبران اور سابق عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ جبکہ ماہر تعلیم جی این وار نے الیکشن کمشنر، جی این شاکر نے معاون اور بشارت منشی نے الیکشن آبزرور کے بطور اپنے فرائض انجام دئے۔

صدر منتخب
صدر منتخب


اردو زبان و ادب کے فروغ ،ترقی اور ترویج کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم جموں وکشمیر اردو کونسل کے عام انتخابات ہفتے کے روز منعقد کئے گئے ۔

کونسل کی نئی انتظامی بارڈی کی تشکیل نو کے لئے سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں انتخابات عمل میں لائے گئے ۔جسں میں جموں و کشمیر اردو کونسل کے ممبران اور سابق عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ جبکہ ماہر تعلیم جی این وار نے الیکشن کمشنر ،جی این شاکر نے معاون اور بشارت منشی نے الیکشن ابزرور کے بطور اپنے فرائض انجام دئیے۔

صدر منتخب

اردو کونسل جموں و کشمیر کے ارکان نے تنظیم کے قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے ووٹ کو استعمال میں لاتے ہوئے صدر،نائب صدور،جنرل سکریٹری، پبلیکیشن سکریٹری اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کیا۔

تین سال کی مدت کے لیے تشکیل دی گئی اس نئی بارڈی میں عبدالرشید ہانجورہ کو جموں وکشمیر اردو کونسل کا صدر منتخب کیا گیا، نائب صدر پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے مسلسل تیسری مرتبہ جاوید احمد ماڈجی کو فائز کیا گیا۔

اس موقع پر منتخب کئے گئے عہدیدارن نے اگر چہ جموں وکشمیر میں اردو زبان وادب کے فروغ کے لیے مستقبل میں تن دہی اور ایمانداری سے کام کرنے کا تہہ کیا تاہم انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اردو زبان کو کئی چلینجز درپیش ہیں جس پر انفرادی اور اجتماعی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر: پوسٹ باکس کشمیر کتاب منظر عام پر


ادھر جموں وکشمیر اردو کونسل کے جنرل سکریٹری جاوید ماڈجی کہتے ہیں کہ جموں وکشمیر میں اردو زبان کے ساتھ پہلے ہی سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔جبکہ بدلتے حالات کی وجہ سے اردو زبان مزید کمزور ہوگئی ہے۔ایسے میں اس کے فروغ کے لیے جہاں انتظامی اور سرکاری سطح پر کام کرنا ہوگا وہیں عوامی سطح پر بھی اس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔

جموں وکشمیر اردو کونسل کی نو منتخب تشکیل شدہ انتظامی بارڈی کی مدت کار تین سال کی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.