ETV Bharat / city

Hyderpora Gunfight: متنازع حیدرپورہ انکاؤنٹر میجسٹریٹ رپورٹ مکمل

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 8:13 PM IST

Updated : Dec 28, 2021, 8:53 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز کہا کہ متنازع حیدر پورہ انکاؤنٹر کے حوالے سے مجسٹریل انکوائری کی رپورٹ Report on Hyderpora Gunfight اُن کے پاس جمع کی گئی ہے اور اب یہ رپورٹ جوڈیشل میجسٹریٹ کے پاس بھیجی گئی ہے۔

magisterial-inquiry-report-of-hyderpora-encounter-received-says-government
حیدرپورہ متنازعہ انکاؤنٹرایس آئی ٹی نے رپورٹ جمع کی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا کہ متنازع حیدر پورہ تصادم کے حوالے سے مجسٹریٹ تحقیقات رپورٹ اُن کے پاس جمع کی گئی ہے اور اب یہ رپورٹ جوڈیشل میجسٹریٹ کے پاس بھیجی گئی ہے۔

Hyderpora Gunfight Enquiry Report sent to judicial magistrate
حیدرپورہ متنازعہ انکاؤنٹر مجسٹریٹ تحقیقات مکمل


انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ضلع مجسٹریٹ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1973 کے سیکشن 190 کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کو رپورٹ بھیجیں، جیسا کہ قانون کے تحت ضروری ہے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 اور 16 نومبر 2021 کے درمیان حیدر پورہ میں فائرنگ Hyderpora Encounter کے واقعے کے بارے میں حقائق اور حالات اور موت کی وجہ جاننے کے لیے اے ڈی ایم سری نگر کو ایک انکوائری کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Hyderpora Encounter: محمد عامر ماگرے کے اہل خانہ کا انصاف کے لیے پُرامن احتجاج


انکوائری رپورٹ حکومت کو موصول ہو گئی ہے اور ضلع مجسٹریٹ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رپورٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھیجیں جس کا دائرہ اختیار ضابطہ فوجداری، 1973 کے سیکشن 190 کے تحت ہے، جیسا کہ قانون کے تحت ضروری ہے"

واضH رہے کہ گزشتہ مہینے کی 15 اور 16 کی درمیانی رات سری نگر کے حیدر پورہ علاقے میں مسلح افواج کے اہلکاروں نے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

Last Updated : Dec 28, 2021, 8:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.