ETV Bharat / city

Restriction Imposed in Srinagar: سرینگر میں آٹھویں محرم کے پیش نظر جلوس پر پابندی، انٹرنیٹ بھی معطل

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 8:04 PM IST

سرینگر میں 8ویں محرم کے جلوس پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ اس دوران سڑکوں پر سکیورٹی فورسز کی مزید نفری دیکھی گئی جب کہ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر اور ایس ایس پی سرینگر خود زمینی سطح پر صورتحال کا جائزہ لینے آئےتھے۔ وہیں لال چوک اور اس سے متصل علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کی سہولت بھی بند کر دی گئی ہیں۔Restriction Imposed in Srinagar

Etv Bharatسرینگر میں آٹھویں محرم کے پیش نظر جلوس پر پابندی، انٹرنیٹ بھی معطل
Etv Bharatسرینگر میں آٹھویں محرم کے پیش نظر جلوس پر پابندی، انٹرنیٹ بھی معطل

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے 8 محرم کا عزادرای جلوس پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔ اس دوران شہر میں جگہ جگہ سڑکوں پر خار دار تاریں لگا دی گئی ہیں۔ جب کہ اس دوران دریش کدل علاقے سے لے کر بٹہ ملو، بمنہ، قمر واڑی اور لال چوک اور اس سے متصل علاقوں بشمول حبہ کدل میں اتوار کو شیعہ برادری کی طرف سے عزاداری کے جلوسوں کے پیش نظر آٹھویں محرم کے موقع پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔Restriction Imposed in Srinagar

سرینگر میں آٹھویں محرم کے پیش نظر جلوس پر پابندی، انٹرنیٹ بھی معطل

اس دوران سڑکوں پر سکیورٹی فورسز کی مزید نفری دیکھی گئی جب کہ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر اور ایس ایس پی سرینگر خود زمینی سطح پر صورتحال کا جائزہ لینے آئےتھے جب کہ لال چوک سمیت دیگر متصل علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کی سہولت بھی بند کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی سرینگر کے مطابق آج نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاکہ عزاداری کے جلوس کو بغیر کسی تشدد کے مکمل کیا جا سکے۔ آٹھ محرم کی وجہ سے لال چوک میں تمام کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، جب کہ مشہور سنڈے مارکیٹ کو بھی کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ 1990 سے شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو عزاداری کے جلوسوں کو بڑے پیمانے پر نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جب کہ اس سال شیعہ برادری کے ممتاز مذہبی رہنما آغا سید مجتبیٰ حسین نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جس پر عدالت نے جموں و کشمیر پولیس اور ضلع انتظامیہ کو یہ فیصلہ کرنے کی آزادی دے دی کہ عزاداری کے جلوس کو نکلنے کی اعجازت دے یا نہیں کریں گے۔ جب کہ پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اس جلوس کی اجازت نہیں دی۔ اس دوران کئی جگہ پر عزاداروں نے جلوس نکالنے کی کوشش کی جس دوران وہاں پہلے سے ہی تعینات پولیس کی بھاری نفری نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہ دیتے ہوئے کئی عزاداروں کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Muharram Procession: سات محرم الحرام کی مناسبت سے سرینگر میں عزاداری کے جلوس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.