ETV Bharat / city

Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 11:26 AM IST

Updated : Aug 10, 2021, 11:55 AM IST

راہل گاندھی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی
راہل گاندھی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں موجود کھیر بوانی مندر میں حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مزہبی روایت کے مطابق پوجا پاٹ کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور خوشحال کے لیے دعا مانگی۔

راہل گاندھی کے ہمراہ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور ضلع صدر کانگریس گاندربل بھی موجود رہے۔ان کی آمد کے سلسلے میں ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران راہل گاندھی پارٹی کے صدر دفتر کا افتتاح بھی کریں گے اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بات کریں گے۔

راہل گاندھی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی


راہل گاندھی کل شام سرینگر پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر ہی جموں وکشمیر کانگریس کے صدر جی اے میر کے علاوہ پارٹی کے کئی اعلٰی لیڈران نے راہل گاندھی کا استقبال کیا۔ وہیں ایئرپورٹ کے باہر پارٹی ورکروں نے راہل گاندھی کی کشمیر آمد پر ان کا جوش و خروش سے استقبال کیا۔

کانگریس کے سابق صدر نے ایک ہوٹل میں میر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ مرکزی علاقوں کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ پارٹی دفتر میں راہل گاندھی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بات کریں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی روانہ ہوں گے۔

جموں کشمیر سے خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد راہل گاندھی پہلی بار کشمیر آئے ہیں۔ دفعہ370 کی منسوخی اور جموں وکشمیر کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے کچھ ہی دن بعد راہل گاندھی اپوزیشن کے کچھ لیڈران کے ساتھ کشمیر آئے تھے لیکن انہیں سرینگر ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا تھا۔
آج دو سال گزر جانے کے بعد پہلی بار راہل گاندھی کشمیر آئے۔ اس دورے کے دوران راہل گاندھی آج سرینگر میں کانگریس بھون کا افتتاح کریں گے اور اس کے بعد وہ پارٹی ورکروں و لیڈران سے بھی خطاب کریں گے۔

Last Updated :Aug 10, 2021, 11:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.