ETV Bharat / city

پلوامہ: مخصوص افراد کے درمیان موٹرائیزد ٹریکل کی تقسیم

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 10:38 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈی سی دفتر کمپلیکس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے مخصوص افراد کے درمیان موٹرائیزد ٹریکل(وہیل چیئر) تقسیم کیے گئے۔

موٹرائیزد ٹریکل
موٹرائیزد ٹریکل

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈی سی دفتر کمپلیکس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے مخصوص افراد کے درمیان موٹرائیزد ٹریکل تقسیم کیے گئے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے مخصوص افراد کے درمیان اکثر و بیشتر مختلف اسکیمز کے ذریعہ امداد پہنچانے کا کام انجام دیا جاتا ہے۔ وہیں، محکمہ کی جانب سے اب تک جسمانی طورپر کمزور کئی نوجوان لڑکے لڑکیوں کے ساتھ ساتھ بزرگوں کے درمیان بھی موٹرائیزد ٹریکل تقسیم کیے گئے۔ تاکہ یہ بھی عام لوگوں کی طرح چلنے پھرنے کے قابل ہو۔

اگرچہ ان افراد کو محمکہ کی جانب سے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں مختلف قسم کے آلات بھی دیے جارہے ہیں۔

موٹرائیزد ٹریکل


اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے محکمہ نے آج پندرہ افراد کے درمیان موٹرائیزد ٹریکل تقسیم کیے۔

موٹرائیزد ٹریکل پانے والے افراد نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس سلسلے میں فاروق احمد نے کہا کہ میں سلائی کا کام کرتا ہوں اور مجھے ہر روز پلوامہ آنا پڑتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پلوامہ آنے میں کافی مشکلات پیش آتی تھیں لیکن اب انتظا میہ کی جانب سے موٹرائیزد ٹریکل فراہم کی گئی ہے۔ جس کے بعد با آسانی میں پلوامہ آمدو رفت کر سکتا ہوں۔

صائمہ جان کا کہنا ہے کہ مجھے اسکول آنے جانے میں کافی مشکلات پیش آتی تھیں اور میں کبھی بھی وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتی تھی جس کی وجہ سے اکثر میری کلاس چھوٹ جاتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹرائیزد ٹریکل مہیا ہونے کے بعد باآسانی وقت پر اسکول پہنچ سکتی ہوں۔

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوہدری نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ مخصوص افراد بھی عام لوگوں کی طرح خود کو محسوس کریں کیونکہ یہ بھی ہمارے معاشرے کا ایک حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:

بانڈی پورہ: معذور افراد کے لیے ورکشاپ

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بھی انہیں ہر قسم کی سہولیات پہنچانے کے لیے پابند عہد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ ان افراد کے کو ہر قسم کی سہولیات پہنچا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.