ETV Bharat / city

سرینگر: نامعلوم عسکریت پسند کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 9:35 PM IST

Updated : Nov 7, 2021, 10:20 PM IST

مذکورہ پولیس اہلکار سرینگر کے بٹہ مالو میں پولیس کنٹرول روم میں تعینات تھے۔ پولیس کنٹرول روم بٹہ مالو مذکورہ پولیس اہلکار کے گھر سے تقریبا ایک کلومیٹر دور ہے۔

نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر گولیاں چلائیں
نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر گولیاں چلائیں

سرینگر کے بٹہ مالو میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر ایک مقامی پولیس اہکار پر گولیاں چلائیں جس کے سبب وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت توصیف احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ان کے گھر کے باہر ایس ڈی کالونی بٹہ مالو میں ہلاک کیا۔


مذکورہ پولیس اہلکار سرینگر میں بٹہ مالو کے پولیس کنٹرول روم میں تعینات تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار کو عسکریت پسندوں نے قریب سے گولیاں ماریں۔ اس حملہ کے بعد پورے علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے لیا ہے۔


واضح رہے کہ رواں ماہ یہ تشدد کا پہلا واقعہ ہے۔ گذشتہ ماہ سرینگر میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے 10 غیر مسلم افراد کو ہلاک کیا تھا جس میں پانچ غیر مقامی مزدور شامل تھے۔

ان واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز تیز کرتے ہوئے 17 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔

Last Updated : Nov 7, 2021, 10:20 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.