ETV Bharat / city

پی جے ایف کے پہلے انتخابات کا انعقاد، نثار الٰہی صدر منتخب

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 10:48 PM IST

پلوامہ جرنلسٹ فیڈریشن (پی جے ایف) کا آج پہلا انتخاب ہوا، جس میں مختلف اداروں کے ساتھ کام کرنے والے 24 صحافیوں نے حصہ لیا۔

نثار الٰہی صدر منتخب
نثار الٰہی صدر منتخب

انتخابات کے دوران رائزنگ کشمیر اخبار کے ساتھ کام کرنے والے سینئر صحافی نثار الائی کو فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا ۔جبکہ کشمیر نیوز ابزرور (کے این او) کے جنوبی کشمیر کے ہیڈ کے طور پر کام کررہے جہانگیر گنائی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔

وہیں انتخابات کے دوران پانچ دریا نیوز کے عملہ مدثر مقبول کو سیکرٹری منتخب کیا گیا ، ای ٹی وی بھارت کے سید عادل مشتاق کو ترجمان اور میر ذیشان فری کینسر کو پی ڈی ایف کا خزانچی منتخب کیا گیا۔

پی جے ایف

انتخابات کے بعد نثار الہی نے صدر منتخب ہونے پر تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں سے متعلق جو بھی مسئلہ ہوگا وہ حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔ اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کا جلد از جلد ان کے مسائل کا ازالہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد رہنا ہے ۔جس کے بعد ممبران نے نئے عہدیداروں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پر نائب صدر جہانگیر گنائی نے کہا کہ ضلع میں پریس کلب کے قیام کی باضابطہ ترجیح ہوگی۔

انہوں نے ضلع پلوامہ کے عام لوگوں سے پی جے ایف ممبروں سے رابطہ کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ ان کی اصل شکایات کو اجاگر کرسکیں۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ کام کرنے والے صحافی سید عادل جو ترجمان کے طور پر منتخب گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انجمن کے ارکان کو لازمی طور پر صحافت کی اخلاقیات کے مطابق کام کرنا چاہئے۔ اور ایسوسی ایشن کو ان کے لئے ہمیشہ مستند رہنا ہوگا تاکہ وہ اپنے حقیقی معاملات متعلقہ حکام کے پاس لا سکے۔

مزید پڑ ھیں :کرناٹک: صحافیوں کو خصوصی امداد دینے کا مطالبہ


واضح رہے کہ ضلع میں پریس کلب نہ ہونے کی وجہ سے یہ انتخابات کرایہ پر لیے گئے ایک کمرے میں کیا گیا۔
جن ممبران نے انتخاب میں حصہ لیا ان میں غازی خورشید (گلستان نیوز) ، یونس خالق (ڈیلی ایکسکلئیسر) ، ملک نثار (آر-9 بھارت) ، بلال حبیب (کشمیر ریڈر) ، آصف گنی (کے این ٹی) ، سکندر گلزار (جی این ایس) ، اعجاز رشید (نیٹ ورک 10) ، قیصر میر (ٹی وی 9 بھارت ورش) ، برہان میر (نیوز ایرا) ، مدثر منظور (اے این این) ، یاور احمد (آن لائن انڈیا) ، ریشی ارشاد (دی ارتھ نیوز) ، سرتاج الطاف (گروونگ کشمیر) ، عامر ایوب (وائس آف کشمیر) ، شاکر ملک (کے این ٹی) ، اویس احمد (کشمیر مرر) ، ارشاد احمد ، عاقب احمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.