ETV Bharat / city

Summer Vacation Kashmir University: کشمیر یونیورسٹی میں 23 جولائی سے گرمائی تعطیلات

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 7:01 PM IST

کشمیر یونیورسٹی کے مین کیمپس اور دیگر کیمپس میں 23 جولائی سے گرمائی تعطیلات کا آغاز ہورہا ہے، تاہم اس دوران ہونے والے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی منعقد کئے جائیں گے۔Summer Vacation Kashmir University Main Compass

kashmir-university-announces-summer-vacation-from-july-23
کشمیر یونیورسٹی میں 23 جولائی سے گرمائی تعطیلات

سرینگر: کشمیر یونیورسٹی کے مین اور دیگر کیمپسز میں 23 جولائی سے گرمائی تعطیلات شروع ہورہی ہیں۔ ایسے میں 23 سے 31 جوالائی تک 9 دن کی تعطیلات کے لیے یونیورسٹی میں درس وتدریس کی سرگرمیاں بند رہیں گی، تاہم اس دوران ہونے والے امتحانات شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کے بعد یکم اگست کو یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع ہوں گی۔Summer Vacation Kashmir University Main Compass

یہ بھی پڑھیں:


دوسری جانب کشمیر کے سرمائی زون کے تحت آنے والے سبھی ڈگری کالجوں میں 9 جولائی سے گرمائی تعطیلات جاری ہیں۔ ایسے میں کشمیر صوبے کے کالج تعلیمی سرگرمیوں کے لیے اس ماہ کی 18 تاریخ کو دوبارہ سے کُھل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام اسکول 10 روز کی گرمائی تعطیلات کے بعد 15 جولائی یعنی جمعہ سے پھر سے کھل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.