ETV Bharat / city

سرینگر میں گوجر بھون تعمیر کیا جائیں: ڈاکٹر دیو آنند گوجر

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 9:01 PM IST

ڈاکٹر دیو آنند گوجر
ڈاکٹر دیو آنند گوجر

مرکزی کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں انٹرنیشنل گوجر مہا سبھا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں گجر طبقہ سے وابستہ افرد کے درپیش مسائل پر بات کی گئی۔

انٹرنیشنل گوجر مہا سبھا کے چیرمین ڈاکٹر دیو آنند گوجر نے سرینگر میں پرس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد جو وعدے کئے گئے تھے انہیں ابھی تک پورا نہیں کیا گیا اور ان دو سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا گیا۔

سرینگر میں گوجر بھون تعمیر کیا جائیں :ڈاکٹر دیو آنند گوجر

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں جے اینڈ کے بارڈر ائیریا اسکاؤٹ بٹالین دی جائیں تاکہ گجر و پسماندہ لوگ اس بٹالین میں بھرتی ہوکر روزگار کما سکتے ہیں۔ انہوں نے مزکزی حکموت سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں گوجری زبان کو آفیشل سٹیٹس دیا جائیں اور اس سے سرکاری زبان میں شامل کیا جائیں۔

مزید پڑھیں:

مہاجر قبائل سروے کے خلاف احتجاج

دیو آنند گوجر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سرینگر میں ایک گوجر بھون تعمیر ہونا چاہیے تاکہ گوجر لوگ اس سے فائدہ آٹھا سکے گے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے آرپار تجارت بڑھانےکی اپیل کرتے ہوے کہا ہے کہ "ہماری روزی آر پار تجارت پر ہی منحصر ہے جس کو جلدی سے بحال کیا جانا چاہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.