ETV Bharat / city

شہید آغا سید مہدی کی 21 ویں برسی پر فاروق عبداللہ نے خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 9:18 PM IST

مرحوم آغا سید مہدی بڈگام کے ایک قدآور رہنما تھے جنہوں نے ضلع کے علاوہ وادی کے لئے کافی کام کیا۔ آج ان کی برسی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

شہید آغا سید مہدی کی 21 ویں برسی پر فاروق عبداللہ نے خراج تحسین پیش کیا
شہید آغا سید مہدی کی 21 ویں برسی پر فاروق عبداللہ نے خراج تحسین پیش کیا

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما آغا سید روح اللہ مہدی کے والد کی 21 ویں برسی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

شہید آغا سید مہدی کی 21 ویں برسی پر فاروق عبداللہ نے خراج تحسین پیش کیا

فاروق عبداللہ نے روح اللہ کے والد شہید آغا سید مہدی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے دوری بنائی، تاہم پارٹی رہنما ناصر اسلم لون نے کہا کہ 'یہ معمول کا دورہ تھا، کیونکہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی فاروق عبداللہ نے سید روح اللہ کے گھر پہنچ ان کے والد کی برسی پر انہیں اظہار تعزیت پیش کی۔

ناصر اسلم وانی سے جب پوچھا گیا کہ 'کیا نیشنل کانفرنس ناکام ہو رہی ہے، کیونکہ پارٹی کے کئی رہنما پارٹی سے نکل رہے ہیں، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'یہ سیاست ہے اور ایسی تبدیلیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'نیشنل کانفرنس ایک بڑی جماعت ہے، جو کبھی کمزور نہیں ہو سکتی'۔

واضح رہے کہ سید روح اللہ کے والد ایک سابق سیاست دان تھے جنہیں ان کے ساتھیوں سمیت 3 نومبر 2000 کو مازمامہ ماگام میں دھماکہ میں شہید کیا گیا تھا۔

مرحوم آغا سید مہدی بڈگام کے ایک قدآور رہنما تھے جنہوں نے ضلع کے علاوہ وادی کے لئے کافی کام کیا۔ آج ان کی برسی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.