ETV Bharat / city

بڈگام: چرار شریف میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 9:53 PM IST

بڈگام: چرار شریف میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام
بڈگام: چرار شریف میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام

آبرو این جی او کے چیئرمین بصیر کھانڈے نے کہا کہ 'ہمیں ضلع میں بڑھتی ہوئی منشیات پر گہری تشویش ہے۔ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کا بڑھتا رجحان، خاص طور پر طلبہ برادری میں تشویشناک ہے۔'

جموں وکشمیر کے چرار شریف بڈگام میں 'آبرو این جی او' کی جانب سے منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔

نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کو ختم کرنے کی کوشش میں آبرو نامی این جی او کے چیئرمین بصیر کھانڈے اور وائس چیئرمین اویس امین اور دوسرے ممبران نے منشیات کے متعلق چرار شریف کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایک بیداری مہم کا آغاز کیا۔

اس پروگرام میں ایس ڈی ایم چاڈورہ شہزاد حامد، ایس ایچ او چرار شریف یاسر رشید، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چرار شریف، بی ایم او چرار شریف، ایس ڈی پی او چرار شریف نے شرکت کی۔

بڈگام: چرار شریف میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام

چیئرمین نے خطاب میں کہا کہ 'ہمیں ضلع میں بڑھتی ہوئی منشیات پر گہری تشویش ہے۔ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کا بڑھتا رجحان، خاص طور پر طلبہ برادری میں تشویشناک ہے۔'

انہوں نے پولیس اور دیگر این جی اوز سے اپیل کی کہ 'وہ طلباء اور والدین کو بیدار کریں تاکہ وہ ایک ایسا ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں جہاں منشیات کا استعمال کرنے والوں اور بیچنے والوں کی معاشرے میں کوئی جگہ نہ ہو۔'

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: منشیات کے مضر اثرات کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

انہوں نے دانشوروں پر بھی زور دیا کہ وہ اس شعبے میں اپنے تجربات اور پیشہ ورانہ مہارت کو شیئر کرتے ہوئے آگے آئیں تاکہ اس مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے محکمہ پولیس کی مدد کریں۔'

بصیر کھانڈے کا مزید کہنا تھا کہ 'اس آگاہی پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے غیر قانونی استعمال کے نقصان دہ سماجی اور صحت کے اثرات کے بارے میں آگاہی اور سمجھ میں اضافہ کرکے ان کو غیر قانونی منشیات کے استعمال سے روکنا تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.