ETV Bharat / city

Drivers Protest on Jammu-Srinagar National Highway: جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ڈرائیورز کا احتجاج

author img

By

Published : May 27, 2022, 4:14 PM IST

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ڈرائیورز کا احتجاج
جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ڈرائیورز کا احتجاج

ڈرائیورز اور جپسم یونین کے چیرمین نے الزام لگایا کہ مخصوص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کےلیے زیادہ تر گاڑیوں کی وقت پر لوڈنگ نہیں کی جاتی وہیں لوڈنگ چارجز سمیت کئی طرح کے بہانوں سے ڈرائیوروں سے غیر قانونی طور سے پیسہ وصول کیا جاتا ہے۔Drivers Protest on Jammu-Srinagar National Highway

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سمبڑ ہڑوگ علاقے میں جپسم کانکنی پر کام کرنے والے ٹرانسپورٹرز نے جموں سرینگر نیشنل ہائے وے پر چندرکوٹ کے مقام پر تمام گاڑیاں روک کر کمپنی اور جپسم نکالنے والی جگہ پر چند مقامی لوگوں کی جانب سے کیے جارہے استحصال کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ Drivers Protest on Jammu-Srinagar National Highway

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ڈرائیورز کا احتجاج

ڈرائیورز اور جپسم یونین کے چیرمین نے الزام لگایا کہ مخصوص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے زیادہ تر گاڑیوں کی وقت پر لوڈنگ نہیں کی جاتی، وہیں لوڈنگ چارجز سمیت کئی طرح کے بہانوں سے ڈرائیوروں سے غیر قانونی طور سے پیسہ وصول کیا جاتا ہے۔

ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ فیکٹری پر مال پہنچانے کے بعد انہیں چیک دیا جاتا ہے جو کئی کئی مہینوں تک کلیئر نہیں ہوتا جس سے ان کا گزر بسر اور گاڑی کو چلانا مشکل ہو جاتا ہے۔ مالکوں نے مطالبہ کیا کہ اوور لوڈنگ پر بھی ایل جی انتظامیہ پابندی عائد کرے تاکہ وہ چالان والے جرمانے سے بچ سکے، جس کی وجہ سے وہ گاڑیوں کی قسط تک بھرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pasture Land Encroachment Anantnag: کاچہرائی پر قبضہ سے چراہوں کو دقتوں کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.