ETV Bharat / city

Weekend Lockdown Extended in J&K: جموں و کشمیر میں 'ویک اینڈ' لاک ڈاؤن میں توسیع

author img

By

Published : Jan 20, 2022, 10:39 PM IST

covid-19-weekend-lockdown-extended-in-j-and-k
جموں وکشمیر میں 'ویک اینڈ' لاک ڈاون میں توسیع

اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی جموں و کشمیر کے تازہ حکم نامے کے مطابق اب یونین ٹریٹری میں جمعے کے روز دو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک لاک ڈاﺅن نافذ Weekend Lockdown Extended in J&K رہے گا۔

کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظرCovid surge in J&K انتظامیہ نے'ویک اینڈ'لاک ڈاﺅن میں توسیع کر دی ہے۔اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے تازہ حکم نامے کے مطابق اب یونین ٹریٹری میں جمعے کے روز دو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک لاک ڈاﺅن نافذ Weekend Lockdown Extended in J&K رہے گا۔

covid-19-weekend-lockdown-extended-in-j-and-k
جموں وکشمیر میں 'ویک اینڈ' لاک ڈاون میں توسیع

یونین ٹریٹری جموں وکشمیر میں'ویک اینڈ' لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ چیف سیکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے جمعرات کے روز کورونا کی موجودہ صورتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد لیا۔

اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں ویک اینڈس پر تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائد Unnecessary Activities Prohibited ہوگی۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ علاوہ ازیں یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں شبانہ کرفیو رات کے نو بجے سے صبح کے چھ بجے تک مسلسل جاری رہے Night Curfew in J&K گا۔

ایس ای سی نے حکمانے میں کہا ہے کہ کیمونٹی لیڈروں، مارکیٹ انجمنوں و دیگر متعلقین کو ساتھ لے کر اس وبا کی لہر کو کم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

یونین ٹریٹری کے ضلع مجسٹریٹوں کو ٹیسٹنگ کو تیز تر کرنے اور دستیاب وسائل کو بھر پور طریقے سے استعمال کرنے کی کی تاکید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:DC Srinagar on Omicron Variant:'اومیکرون کو کم خطرناک سمجھنے کی غلطی نہ کریں'

چیف میڈیکل آفیسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ بنیادوں پر دستیاب آر ٹی ، پی سی آر سہولیات کے استعمال کی رپورٹ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے دفاتر میں پیش کریں۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کے یومیہ کیسز میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.