ETV Bharat / city

National Conference on Friday Prayers: 'جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ پر مسلسل پابندی دین میں مداخلت'

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 6:25 PM IST

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈارNational Conference Spokesperson Imran Nabi Dar نے کہا کہ 'جموں وکشمیر پر اس وقت تاناشاہی پر مبنی راج Dictatorship مسلط کیا گیا ہے اور جامع مسجد کو جمعہ کے روز نمازیوں کے لیے بلاجواز بند رکھنا ظالمانہ حکمرانی کی ایک مثال ہے'۔

National Conference on Friday prayers
National Conference on Friday prayers

سرینگر: نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ پر لگائی گئی پابندی Ban on Friday Prayers in Jamia Masjid Srinagar کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں بے جا مداخلت Unwarranted Interference in the Religious Affairs of Muslims ہے۔

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار National conference spokesperson Imran Nabi Dar نے کہا کہ جموں وکشمیر پر اس وقت تاناشاہی پر مبنی راج مسلط کیا گیا ہے اور جامع مسجد کو نماز جمعہ کیلئے بلاجواز بند رکھنا ظالمانہ حکمرانی کی ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے رویہ سے شخصی راج کی یاد تاز ہوتی ہے، کیونکہ اُس وقت بھی مسلمانوں کو نمازیوں کو روکنے کیلئے عبادت گاہوں کو بند کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جس طرح سے مسلسل 26 ہفتوں سے جامع مسجد کے منبر و محراب خاموش ہیں، یہی جبری خاموشی شخصی راج کے دوران بھی ہوا کرتی تھی۔

ترجمان نے انتظامیہ کے ان اقدامات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد کو بند رکھنا صرف اور صرف دینی معاملات میں بے جامداخلت اور انتقام گیری کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے ہی جامع مسجد بیشتر اوقات مقفل ہی رکھی گئی، بیچ بیچ میں اگر کبھی نماز کی اجازت دی گئی تاہم بعد میں پھر سے اسے بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کورونا کا بہانا بناکر جامع مسجدکو بند کیا جارہا ہے لیکن پورے ملک میں تمام مذہبی سرگرمیاں جاری ہیں اور انتخابی ریلیوں میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہورہے ہیں۔ اگر ان لاکھوں افراد کے اجتماع سے کورونا نہیں پھیل رہا تو پھر جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے کورونا کیسے پھیلنے کا اندیشہ جتلایا جارہاہے؟

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھی سرکاری تقریبات میں سینکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں لیکن اُس وقت کورونا ان تقاریب کے اہتمام میں حائل نہیں آتے۔ ترجمان نے کہا کہ جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی پابندی کشمیریوں کے مذہبی معاملات پر پابندی لگانے کا ظالمانہ اقدام ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیکر جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کو ختم کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.