ETV Bharat / city

Day-Long Awareness Programme بڈگام میں بیداری پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 9:56 AM IST

بیداری پروگرام کا انعقاد
بیداری پروگرام کا انعقاد

ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈینیٹر(بلاک سوکھ ناگ) افروزہ بھٹ نے بتایا کہ مشن شکتی کا آغاز دیہی خواتین کے لیے ون اسٹاپ کنورجنٹ سپورٹ سروسز" فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، جہاں پر انہیں ہنر مندی، روزگار، ڈیجیٹل خواندگی، صحت اور غذائیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ Day-long Awareness programme held at Block Sukhnag of Budgam

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر ایس ایف حامد اور نوڈل آفیسر ڈاکٹر سید فرحانہ اصغر کی ہدایات پر خواتین کو بااختیار بنانے کے ضلعی مرکز "مشن شکتی" بڈگام نے آج سوکھ ناگ بلاک کے مختلف حلقوں کی خواتین نمائندوں کے لیے ایک اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کرایا گیا۔ Day-long Awareness programme held at Block Sukhnag of Budgam



ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈینیٹر(بلاک سوکھ ناگ) افروزہ بھٹ نے بتایا کہ مشن شکتی کا آغاز دیہی خواتین کے لیے ون اسٹاپ کنورجنٹ سپورٹ سروسز" فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، جہاں پر انہیں ہنر مندی، روزگار، ڈیجیٹل خواندگی، صحت اور غذائیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے خواتین کی مخصوص اسکیموں پر توجہ مرکوز کی،ان اسکیمات میں BBBP، WHL 181، ون اسٹاپ سینٹر فار ویمن، PMMVY، JSY، لاڈلی بیٹی، پوشن ابھیان، سماجی بہبود کی اسکیمیں، JKEDI، مشن یوتھ، UT میرج اسسٹنس اسکیم، وومن ڈیولپمنٹ کوآپریشن کی طرف سے مدتی قرضے، خواتین کے لیے خصوصی سیل، شیلٹر ہوم اور اولڈ ایج ہوم شامل ہیں

صنفی ماہر (جینڑر اسپیشلسٹ) مصروفا نے "سخی-ون اسٹاپ سینٹر بڈگام" کے رول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عورتوں کو ایک ہی چھت کے نیچے سائیکو سوشل کونسلنگ، میڈیکل ایڈ، لیگل ایڈ، ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن اسر شیلٹر جیسی مربوط خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

اس نے تعاقب (اسٹالکنگ) اور سائبر کرائم سے متعلق مسائل اور اس طرح کے واقعات کو ہونے سے روکنے متعلق امور پر بات کی۔

مزید پڑھیں:Employment Awareness Programme ملازمین کیلئے بیداری مہم

اس بیداری تقریب میں شرکت کرنے آئیں خواتین کو سائبر سکیوریٹی سے متعلق متختلف امور سمجھائے گئے، اس موقع پر شرکاء میں مشن شکتی اور ون اسٹاپ سینٹر سے معلق پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.