ETV Bharat / city

Children’s Hospital gets a new address بمنہ میں چلڈرن ہسپتال کو مکمل طور پر شروع نہیں کیا گیا

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 5:12 PM IST

جموں کشمیر کی سابق نیشنل کانفرنس اور کانگریس حکومتوں نے سونوار میں فوج کے جی بی پنٹ ہسپتال کو ایک معاہدے کے تحت عارضی طور پر چلڈرن ہسپتال میں تبدیل کیا تھا، کیونکہ وادی میں لل دید ہسپتال کے احاطے میں جگہ کی کمی کے باعث اس کو جی بی پنت منتقل کیا گیا تھا۔Paediatric Services Of GB Pant Shifted To Children’s Hospital Bemina

چلڈرن ہسپتال
چلڈرن ہسپتال

جموں کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ روز سرینگر کے سونوار میں عارضی طور قائم بچہ ہسپتال کو بمنہ نامی علاقہ میں نئے ہسپتال کی عمارت میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے،تاہم اس اعلان میں مکمل تفصیلات نہ ہونے سے عوام شش و پنج میں مبتلا ہیں، کیونکہ بمنہ کے ہسپتال میں گذشتہ ایک سال کے عرصے سے صرف او پی ڈی خدمات ہی بحال ہیں۔ Paediatric Services Of GB Pant Shifted To Children’s Hospital Bemina

چلڈرن ہسپتال


ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بمنہ بچہ ہسپتال کے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے کہا کہ ابھی ہسپتال سونوار میں ہی چل رہا ہے، کیونکہ مکمل مشینوں، عملہ و دیگر سامان کو منتقل کرنے میں کچھ وقت درکار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر کی سابق نیشنل کانفرنس اور کانگریس سرکار نے سونوار میں فوج کے جی بی پنٹ ہسپتال کو ایک معاہدے کے تحت عارضی طور بچہ ہسپتال میں تبدیل کیا تھا، کیونکہ وادی میں لل دید ہسپتال کے احاطے میں جگہ کی کمی کے باعث اس کو جی بی پنت منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم جی بی پنت میں جگہ اور انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ سنہ 2012 میں عمر عبداللہ کے دور حکومت میں جی بی پنت ہسپتال میں سینکڑوں بچوں کی موت ہوئی تھی جس کے بعد حکومت نے بمنہ میں نیا ہسپتال بنانے کی منظوری دی تھی۔ بمنہ کے چلڈرن نئے ہسپتال کی سنگ بنیاد سنہ 2015 میں سابق وزیر اعلٰی مرحوم مفتی سعید نے رکھی تھی۔
مزید پڑھیں:CD Hospital shifted to GB Pant: سی ڈی ہسپتال آئندہ ہفتوں میں عارضی طور جی بی پنتھ منتقل ہوگا


سات برسوں سے تعمیر کئے جانے والے اس نئے ہسپتال میں گذشتہ برس او پی ڈی سروس شروع کی گئی تھی اور اب امسال اسکو مکمل طور پر دیگر سروسز کے لئے بھی شروع کیا جائے گا جس سے عوام کو کافی راحت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.