ETV Bharat / city

Drug Peddler Held in Budgam: بڈگام پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 1:49 PM IST

ضلع بڈگام کے چک کاؤسہ پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ جس کے بعد پولیس نے اسے روکا اور اس کی تلاشی لی ۔Drug Peddler Arrested in J&K's Budgam Distric

منشیات فروش
منشیات فروش

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس منشیات کے استعمال پر روک لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت پولیس اہلکار نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ا سکے قبضہ سے ممنوعہ اشیا کو بھی بر آمد کیا ہے۔Drug Peddler Arrested in Budgam


چک کاؤسہ پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ جس کے بعد پولیس نے اسے روکا اور اس کی تلاشی لی ۔تلاشی کے دوران کے اس کے قبضے سے ممنوعہ ادویات کوڈین پھاسپیٹ کی (33) تنتیس بوتلیں، سپاسمو پرغزاون پلس (Plus Spasmoproxivan) کی 240 ٹیبلٹس اور Alprazolam کی 150 ٹیبلٹس برآمد ہوئیں جو کہ ان کے پاس بنا کسی ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر موجود تھی. جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا. پولیس نے اس منشیات فروش کی شناخت مداثر احمد مہندا ولد عبدالرحیم مہندا ساکنہ چک کاؤسہ کے طور پر کی ہے۔

اس ضمن میں ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:بڈگام: منشیات کے جرم میں لیکچرر گرفتار

پولیس نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی ہے کہ پڑوس میں اگر کوئی منشیات فروش ہو تو آگے آئیں. منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.