ETV Bharat / city

ACB Arrests RDD Employee in Ganderbal: گاندربل میں سرکاری ملازم رشوت لیتے گرفتار

author img

By

Published : Mar 14, 2022, 8:30 PM IST

acb-arrests-rdd-employee-for-accepting-bribe-in-ganderbal
گاندربل میں رشوت لیتے ہوئے سرکاری ملازم گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو نے آج وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک سرکاری ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے سی بی کے مطابق سرکاری ملازم شکایت کنندگان سے 3 ہزار روپے رشوت مانگ رہا تھا۔ ACB Arrests RDD Employee in Ganderbal

گاندربل: اینٹی کرپشن بیورو نے آج گاندربل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سرکاری ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق اس رشوت خور ملازم کا نام محمد یعقوب کمبے ہے، جو کہ گاندربل کے لار بلاک میں بطور ولیج لیول ورکر کام کر رہا ہے اور فی الحال اسے اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے 3 ہزار کی رقم لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

گاندربل میں رشوت لیتے ہوئے سرکاری ملازم گرفتار
اے سی بی کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنند گان نے الزام عائد کی کہ اندرون گاوں میں محکمہ آر ڈی ڈی بلاک لار گاندربل میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں معلومات فراہم کرنے کے بدلے میں شکایت کنندہ کے حق میں آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت، محمد یعقوب کمبے رشوت مانگ رہا ہے۔

شکایت موصول ہونے پر مقدمہ ایف آئی آر نمبر 10/2022 U/S 7 PC Act 1988 r/w 120-B IPC پولیس اسٹیشن اے سی بی سرینگر میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔


مزید پڑھیں:



تفتیش کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر محمد یعقوب کمبے ولیج لیول ورکر آر ڈی ڈی، بلاک لار، گاندربل کو رشوت کی رقم کا مطالبہ کرتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔


ملزم کو اے سی بی ٹیم نے گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.