ETV Bharat / city

کشمیر شاہراہ پر حادثہ، تین افراد ہلاک، دو زخمی

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 11:49 AM IST

Updated : Sep 5, 2020, 12:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر – جموں قوی شاہراہ پر دو الگ الگ حادثوں میں تین افراد ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

رامبن: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
رامبن: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن سے بانہال جارہا ایک پولٹری سے لدا لوڈ کیریئر ڈگڈول کے پاس تین سو سے چار سو میٹر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

مہلوکین کی شناخت رؤف احمد ولد محمد رفیق اور محمد عثمان منہاس ولد ایاز منہاس ساکنان مگر کوٹ رامسو کے بطور ہوئی ہے۔

کشمیر شاہراہ پر حادثہ، تین افراد ہلاک، دو زخمی

دریں اثنا جموں سے سری نگر جارہی اشیائے ضروریہ سے لدی ایک ٹرک چملواس بانہال کے نزدیک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ٹرک میں سوار دیگر دو افراد زخمی ہوئے۔

مہلوک ڈرائیور کی شناخت میسر احمد ساکن پانپور کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت باسط احمد ولد نذیر احمد اور فرقان احمد ولد الطاف احمد کے بطور ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 12:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.