ETV Bharat / city

One way Traffic in Srinagar Jammu Highway: جموں سرینگرقومی شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 3:30 PM IST

وادی کشمیر کو ملک کو باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ One way Traffic in Srinagar Jammu Highway

one-way-traffic-movement-resumes-on-jammu-srinagar-highway
جموں سرینگرقومی شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال

رامبن: وادی کشمیر کو ملک کو باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ One way Traffic in Srinagar Jammu Highway

ٹریفک حکام کے مطابق جمعے کے روز پہلے قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر درماندہ گاڑیوں اور یاتریوں کی گاڑیوں کو کشمیر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ قومی شاہراہ رامبن میں موسلا دھار بارشوں سے چٹانیں کھسک آنے کے باعث بدھ کی شام کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

جموں سرینگرقومی شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال

ایک عہدیدار نے بتایا کہ خراب موسم کے پیش نظر آج جموں سے امرناتھ یاترا کے کسی نئے قافلہ کو کشمیر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم چندرکوٹ یاترا نواس میں پھنسے ہوئے یاتریوں کو کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ٹریفک حکام نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مہاڑ کے مقام پر وقفے وقفے سے جاری مٹی کے تودے کے درمیان یک طرفہ بحال کر دی گئی ہے۔ درماندہ گاڑیوں اور یاترا کو کشمیر کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔ مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی دو طرفہ آمد و رفت جاری ہے اور شاہراہ پر کسی بھی مقام پر کوئی رکاوٹ ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم، سرینگر-سونمرگ-گمری شاہراہ کو مرمت کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.