ETV Bharat / city

جموں۔سری نگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

author img

By

Published : Jul 9, 2019, 2:27 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں آج صبح منگل کی صبح سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گِر آنے اور پتھر کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بحال کیا گیا۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو بحال کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر مٹی کے تودے اور پتھر ہٹانے کا کام جاری رہا اور کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال

بعد دوپہر شاہراہ کو بحال کیا گیا تاہم اس دوران سینکڑوں گاڑیاں درماندہ تھیں۔ جن میں مسافر و مال بردار گاڑیوں کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاتریوں سے بھری متعدد گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ خراب موسم کے چلتے آج صبح سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے ڈیگڈول، موم پسی اور گانگرو کے مقام پر چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے روک دیا گیا تھا۔

اس دوران امرناتھ یاتریوں سے بھری ایک گاڑی جموں سے بالہ تل کی طرف جا رہی تھی کہ ڈیگڈول کے مقام پر اچانک پہاڑی سے پتھر کھسک کر گاڑی سے جا ٹکرایا۔ جس کے نتیجے میں ایک یاتری زخمی ہو گیا۔

زخمی یاتری کو ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں جموں کے میڈیکل کالج و ہسپتال ریفر کر دیا۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ اکثر و بیشتر، بھاری برفباری، بارش، سڑک کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے آئے روز آمد و رفت کے لئے بند ہو جاتی ہے۔

Intro:رام بن // 270 کلو میٹر لمبی جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر پھنسیاں اور چٹانیں کھسک آنے کی سڑک نقل و حرکت کیلے ند ہو گی ہے.
پولیس اطلاع کے مطابق رامبن سیکٹر میں بارش کی وجہ سے آج صنح قریب ساڑھے نو بجے شاہراہ کے ڈیگڈول، موم پسی، اور گانگرو کے مقام پر پسی اور چٹانیں کھسک آنے سے شاہراہ نبد ہو گی ہے اور یاترا باٹل روٹ کی مکڑکوٹ اور پنٹھال کے درمیان روکی ہے جبکہ یاترا پہلگام روٹ کی رامبن اور ناشر ی کے درمیان روک دی گی ہیں واضع رہے آج صبح ایک یاتری شاہراہ ڈیگڈول کے مقام پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جس کو میدکل کالج جموں ریفر کر دیا اس کی حالت نازک بتای جاتی ہے ضلع انتظامیہ اور پولیس شاہراہ کو بحال کر نے کے لیے جنگی سطح پر پسیاں ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے موسم ساز گار ہوتے ہی بحالی میں تیزی لای جاگ گی اور سڑک بحال ہوتے ہی درماندہ یاتریوں کو چلنے کی اجازٹ دے دی جائیگی


Body: // 270 کلو میٹر لمبی جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر پھنسیاں اور چٹانیں کھسک آنے کی سڑک نقل و حرکت کیلے ند


Conclusion:تیزی لای جاگ گی اور سڑک بحال ہوتے ہی درماندہ یاتریوں کو چلنے کی اجازٹ دے دی جائیگی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.