ETV Bharat / city

آر ایل ڈی کی بہار حکومت پر تنقید

author img

By

Published : May 20, 2020, 11:56 PM IST

راشٹریہ لوک دل نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومتوں کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے مجبور مزدور اپنے آبائی وطن کو پہنچنے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

The RLD criticized the Bihar government on migrant labours
آر ایل ڈی کی بہار حکومت پر تنقید

آر ایل ڈی کے ترجمان سریندر ناتھ ترویدی نے کہا کہ بی جے پی سال 2014 میں ہتھیلی پر سروسوں جمانے جیسے متعدد جھوٹی یقین دہانیوں کے ذریعہ ملک کے کروڑوں لوگوں کو اپنے دیگر اتحادی پارٹیوں کے ساتھ لوگوں کو ورغلا کر اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ ڈبل انجن کی حکومتوں کی اندیکھی کی وجہ سے مزدور اپنے گھروں تک پہنچنے کے لیے تڑپ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25مارچ سے ملک میں تقریبا 19ہزار ریل گاڑیاں سبھی ریاستوں کے ریلوے یارڈ میں کھڑی ہیں۔ اگر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ چاہتے تو چار دنوں میں ہی سبھی مزدور اپنی منزل تک پہنچ سکتے تھے۔

اتنے ظلم اور مظالم کے ساتھ ساتھ اب بھی آنے والے مہاجر مزدوروں کو جھوٹے سپنے دکھانے کا کام جارہی ہے۔ لاکھوں لوگوں کو روزگار دسیتاب کرانے کی یقین دہانی ریاست کے وزیر اعلی کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ ریاست کے صنعتی وزیر اور وزیر اعلی کے ذریعہ چین سے فرار ہونے والی امریکی کمپنیوں کو پلکیں بچھا کر طرح طرح کے لالچ دئے جارہے ہیں لیکن کسی یقینی سمت کا اندازہ نہیں ہے۔

آر ایل ڈی ترجمان نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو کسان مسیحا چودھری چرن سنگھ کی معاشی پالیسیوں کو نافذ کرنے کے لیے قدم اٹھانے چاہئے اور چھوٹے چھوٹے کاروباروں کے قیام کے ساتھ کسانوں کی حالت زار میں بہتری کے لیے ٹھوس پہل کرنا چاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.