ETV Bharat / city

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آرجے ڈی کا سائیکل مارچ

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:26 PM IST

پٹنہ : بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) نے پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئے بے تحاشہ اضافہ کے خلاف آج سائیکل مارچ نکالا۔

RJD Holds Cycle March Protest Against Fuel Price Hike In Patna
RJD Holds Cycle March Protest Against Fuel Price Hike In Patna

اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو اور ان کے بڑے بھائی تیج پڑتا پ یادو کی قیادت میں کثیر تعداد میں آرجے ڈی اراکین اسمبلی اور کارکنان نے سابق وزیر اعلیٰ محترمہ رابڑی دیوی کے دس سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش سے مارچ نکالا۔

ویڈیو

مارچ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے دارالحکومت کے قلب میں واقع کنگڑ باغ چوراہا تک گیا۔ اس دوران حامیوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اپوزیشن کے لیڈر نے کہاکہ جب تک پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں آئے گی تب تک پارٹی کی جانب سے احتجاج و مظاہرہ جاری رہے گا۔

پٹرول ۔ ڈیژل کی بڑھتی قیمتوں سے عام لوگوں کے ساتھ ہی کسانوں اور کاروباری افراد پریشان ہیں۔ ملک میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ڈیزل کادام پٹرول سے زیادہ ہوگیا ہے۔ ملک اور بہار کی عوام مہنگائی کی مار جھیل رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت صرف سرمایہ داروں کو ہی فائدہ پہنچانے میں میں مصروف ہے۔ آر جے اس کی مخالفت میں مسلسل تحریک چلائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.