ETV Bharat / city

بہار پنچایت انتخاب 24 ستمبر سے

بلا آخر طویل انتظار کے بعد بہار پنچایت انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، جو 11 مرحلوں میں ہوں گے۔ ای وی ایم کے ذریعہ منعقد ہونے والے پنچایت انتخابات میں پہلی بار ریاست میں پنچایتوں اور گرام کچہریوں کے مختلف عہدوں کے لئے 11 مرحلوں میں انتخاب ہوں گے۔

br_ pat _ 01 _ panchayat election _ picture _7204693
election bihar
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 11:06 AM IST

بلا آخر طویل انتظار کے بعد بہار پنچایت انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، کافی دنوں سے لوگوں کی تاریخ کے اعلان پر نظر تھی، بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات 24 ستمبر کو ہوں گے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت گزشتہ دیر شام ہوئی ریاستی کابینہ میٹنگ میں پنچایت انتخاب کی تاریخو کو منظوری دے دی گئی۔ 24 اگست کو ریاست میں پنچایتی انتخابات سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ پنچایتی انتخاب 11 مرحلوں میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ای وی ایم کے ذریعہ منعقد ہونے والے پنچایت انتخابات میں پہلی بار ریاست میں پنچایتوں اور گرام کچہریوں کے مختلف عہدوں کے لئے 11 مرحلوں میں انتخاب ہوں گے، پہلے مرحلے کی پولنگ 24 ستمبر، دوسرے مرحلے کی پولنگ 29 ستمبر، تیسرے مرحلے کی پولنگ 8 اکتوبر، چوتھے مرحلے کی پولنگ 20 اکتوبر، پانچوں مرحلے کی پولنگ 24 اکتوبر، چھٹے مرحلے کی پوکنگ 3 نومبر، ساتویں مرحلے کی پولنگ 15 نومبر، آٹھویں مرحلے کی پولنگ 24 نومبر، نویں مرحلے کی پولنگ 29 نومبر، دسویں مرحلے کی پولنگ 8 دسمبر اور گیارہویں مرحلے کی پولنگ 12 دسمبر کو ہوگی۔ یہ انتخاب مکھیا ،گرام پنچایت ممبر، پنچایت سمیتی ممبر اور ضلع پریشد ممبر کے چار عہدوں کے لئے ووٹنگ کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: مسلمانوں کو اپنی حیثیت پہچاننے کا وقت آگیا: خالد انور

ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق جو بلاک سیلاب شدہ ہیں وہاں آخری مرحلے میں ووٹنگ ہوں گے، اس وقت بہار میں کل 26 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں جبکہ گیارہ اضلاع مسلسل سیلاب کی زد میں ہے جن میں پٹنہ، ویشالی، بھوج پور، لکھی سرائے، مظفر پور، دربھنگہ، کھگڑیا، سہرسہ، بھاگلپور، سارن، بیگو سرائے، کٹیہار، مونگیر اور سمستی پور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کی حکومت کی حمایت کا سوال ہی نہیں: جیتن رام مانجھی

حکومت کے خزانے پر آفات متاثرین کا پہلا حق: نتیش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.