ETV Bharat / city

نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 8:28 AM IST

نوئیڈا اتھارٹی کے غلط رویے سے ناراض لوگوں سیکٹر 145 نزدیک احتجاج کیا، لوگوں کا الزام ہے کہ رجسٹریشن کے تقریبا 5 سال گزرنے کے باوجود پلاٹوں کی حد بندی نہیں ہوئی۔

protested against the lax attitude of the Noida Development Authority_vis_up_noida_upur10010
لوگوں نے نوئیڈا اتھارٹی

نوئیڈا: نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے غلط رویے سے ناراض اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 145 کے پلاٹ خریداروں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے نوئیڈا اتھارٹی کو جملے والی اتھارٹی قرار دیا۔ جس میں بزرگ، شہری، مرد و خواتین اور بچے سبھی اس میں شریک ہوئے۔ احتجاج پرامن طریقے سے کیا گیا۔ جہاں رجسٹریشن کے تقریبا 5 سال گزرنے کے باوجود پلاٹوں کی حد بندی نہیں ہوئی۔

ویڈیو دیکھیے۔

احتجاجی لوگوں کا کہنا کہ اپنے حقوق کی جنگ پرامن مظاہروں کے ذریعے ہی لڑی جائے گی۔ خریدار پون وجے نے کہا " آج ہم مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنی بات افسران تک پہنچا رہے ہیں۔ درجنوں لڑکوں نے سیکٹر 144 اور سیکٹر 145 کے درمیان 30 میٹر سڑک کے ارد گرد بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا۔ انہوں نے اپنے پلاٹوں کو نشان زد کرنے اور انہیں فزیکلی قبضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اب ہر اتوار کو وہ احتجاج کریں گے۔ مظاہرے کے لیے پولیس انتظامیہ سے منظوری لی گئی۔اس کے باوجود بڑی تعداد میں پولیس فورس موجود تھی۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا: ایکو ولیج-1 کے فلیٹز کی رجسٹری کا مطالبہ


احتجاج کی کال کے بعد نوئیڈا اتھارٹی کے حکام نے 26 اگست کو مظاہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.