ETV Bharat / city

چمپارن: گنڈک ندی میں کشتی پلٹنے سے 30 لوگوں کے ڈوبنے کا خدشہ

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 1:12 PM IST

بہار میں آئے دن کشتی حادثے میں لوگوں کی اموات ہوتی ہیں۔ اس پر سرکار کوئی توجہ نہیں دیتی بلکہ وقتی طور پر بیان جاری کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر لیتے ہیں۔

Boat sink in Bihar
Boat sink in Bihar

بگہا: بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے بگہا نگر تھانہ علاقے میں جمعرات کو گنڈک ندی میں ایک کشتی کے پلٹنے سے کم از کم 30 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بگہا نگر کے دین دیال نگر محلہ کے تقریبا 35 لوگ کھیتی باڑی کرنے اور اپنے مویشیوں کا چارہ لانے کے لیے دین دیال نگر گنڈک گھاٹ سے کشتی پر جا رہے تھے۔ گنڈ ک ندی میں بارش اور تیز بہاؤ کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور اس میں سوار لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس سے وہ گنڈک ندی میں الٹ گئی۔

مزید پڑھیں: زہریلی شراب پینے سے تین ہلاک، پانچ کی حالت نازک

مقامی غوطہ خوروں اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم کی مدد سے پانچ افراد کو دریا سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر موجود ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.