ETV Bharat / city

ٹی بی سے متاثر 125 بچوں میں کھانے کے کٹ تقسیم

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 5:29 PM IST

مظفرنگر میں 18 برس سے کم عمر کے ٹی بی سے متاثر 125 بچّوں کو مختلف تنظیموں کے ذریعے گود لینے کے بعد ان کے درمیان کھانے کا کٹ بھی تقسیم کیا گیا۔

distribution of food kits to 125 tb infected children in muzaffarnagar
ٹی بی سے متاثر 125 بچوں میں کھانے کی کٹ تقسیم

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں مختلف تنظیموں نے ٹی بی سے متاثر 125 بچوں کو گود لینے کے بعد روٹری کلب، لائنز کلب مظفر نگر، آل انڈیا اگروال سبھا اور سالار بالاجی کمیٹی کے ذریعہ کھانے کے کٹ تقسیم کئے گئے۔

ٹی بی سے متاثر 125 بچوں میں کھانے کی کٹ تقسیم

اجے اگروال نے بتایا کہ ہماری تنظیم نے ضلع سے ٹی بی سے متاثرہ 125 بچوں کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جیسا کہ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ ملک میں 18 برس سے کم عمر کے ٹی بی سے متاثر بچوں کو دوا کے ساتھ ساتھ غذا بھی مفت میں دی جائے اسی ضمن میں ہم نے آج کھانے کے کٹ کو تقسیم کیا۔

اس پروگرام کی آرگنائزر میونسپل کونسل کی چیئرپرسن انجو اگروال تھیں، جن کے ذریعہ متاثرہ بچوں کے مابین کھانے کی اشیاء کا کٹ تقسیم کیا گیا۔ اس دوران مختلف اداروں سے وابستہ متعدد کارکنان اور عہدیدار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.