ETV Bharat / city

لکھیم پور تشدد کے خلاف مہاراشٹر بند، بس سروس متاثر

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 12:35 PM IST

اترپردیش کے لکھیم پور میں کسانوں کے اوپر گاڑی چلاکر قتل کردیے جانے کے خلاف مہاراشٹر میں بند کا اعلان کیا گیا، جس کا اثر دیکھنے کو ملا، کولہاپور ضلع میں شیوسینا کارکنوں نے سڑک پر اتر کر احتجاج کیا۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/11-October-2021/13321846_mumbai-band.jpg
http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/11-October-2021/13321846_mumbai-band.jpg

ممبئی: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں احتجاج کررہے چار کسانوں کی موت پر ملک کے کئی حصوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ مہاراشٹر میں بند کا اعلان کیا گیا تھا، جس کا کافی اثر دیکھا جارہا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

مہاوکاس کی اتحادی جماعتیں کانگریس، این سی پی اور شیو سینا نے لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف پیر کو بند کی کال دی ہے جس کا اثر دیکھ رہا ہے۔

بند کے دوران مہاوکاس اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی میں بیٹھی ہوئی بی جے پی سرکار جس طرح سے کسانوں کے اوپر ظلم کررہی ہے اور لکھیم پور کھیری میں گاڑی چلاکر قتل کیا گیا ہے۔ ان کے اوپر گاڑی چلاکر آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔

سابق وزیر نسیم خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے پرامن طریقے سے بند کی حمایت کی ہے۔ کسانوں کی آواز کو جس طرح سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ بہت ہی افسوسناک ہے، آنے والے وقت میں کسان اس کا جواب دے گا۔

ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بند کا اثر دیکھ رہا ہے، بسیں صبح سے بند ہے، بیسٹ بسوں میں شیوسینا کارکنان کا قبضہ کرلیا گیا۔ کولہاپور ضلع میں شیوسینا کے کارکنوں نے سڑک پر اتر کر احتجاج کیا۔ بند سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس دوران آٹھ بسوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.