ETV Bharat / city

ناراض تاجروں نے اپنی دوکان کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں

author img

By

Published : May 26, 2021, 1:41 PM IST

meerut traders suffer over police action in lockdown
ناراض تاجروں نے اپنی دوکانیں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں

میرٹھ میں لاک ڈاون کے دوران راشن کی دوکانیں کھولنے کی اجازت ہے لیکن پولیس کی جانب سے منڈی کا راستہ بند کرکے گاہکوں کو منڈی میں آنے سے روکا جارہا ہے جس پر تاجروں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ کاروباریوں نے تھانہ دہلی گیٹ پہنچ کراپنی دکانوں کی چابیاں اسٹیشن انچارج کے حوالے کردی۔

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے شہر میں راشن کی تمام دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ناراض تاجروں نے اپنی دوکان کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں

لیکن میرٹھ پولیس کی سخت کاروائی کی وجہ سے تاجروں کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے پریشان ہو کر تاجر اب اپنی دوکانوں کو بند کرکے ان کی چابیاں پولیس کے اعلی افسران کے حوالے کرکے بازار کو مکمل طور سے بند کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔

دراصل میرٹھ شہر کے گھنٹا گھر علاقے میں واقع کوٹلہ بازار شہر میں راشن کی ضرورت کو پورا کرنے والا سب سے بڑا بازار ہے، لیکن لاک ڈاؤن کے نام پر مقامی پولیس اس بازار میں آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر رہی ہے جس کی وجہ سے بازار میں گاہکوں کا آنا بالکل بند ہو گیا ہے۔

پولیس کی اس کاروائی سے ناراض تاجروں نے سڑک کی بندش کے خلاف احتجاج کیا اور کوٹلہ منڈی کا راستہ بند کرنے پر تاجروں نے تھانہ دہلی گیٹ پہنچ کر اپنی دکانوں کی چابیاں اسٹیشن انچارج کے حوالے کردیں۔

تاجروں نے پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے کام کرنے کا طریقہ صحیح نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.