ETV Bharat / city

امام کا پیغام

author img

By

Published : Jul 26, 2019, 10:58 PM IST

مغربی اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے امام قاضی زین الساجدین نے امت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کو احتیاط سے لیکر آئیں۔

قاضی زین الساجدین

ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے مغربی اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے شاہی جامع مسجد کے امام قاضی زین الساجدین نے امت سے گزارش کی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کو احتیاط کے ساتھ لائیں۔

قاضی زین الساجدین کا پیغام

انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرٹ کے حالات درست نہیں ہیں جس کی وجہ سے حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی طرف سے حتی الامکان یہ کوشش کریں کہ قربانی کے جانوروں کو مسلم آبادی سے لایا جائے جس کی وجہ سے شر پسند عناصر کو ماحول خراب کرنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا، موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہمیں جانوروں کے ساتھ ساتھ مذبح خانہ کو بھی چاروں طرف سے گھیراو کرنا ہوگا۔


واضح رہے کہ آئندہ ماہ 11 یا 12 اگست کو عید الاضحی کا تہوار ہے جس میں مسلم امت اپنے جد امجد ابراہیم علیہ السلام کی سنت کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس تہوار کے سلسلے میں مسلم آبادی کو کافی عقل مندی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔


واضح رہے کہ 30 جون کو میرٹھ کے فیض عام انٹر کالج میں ریاست جھارکھنڈ میں ہونے والے ماب لنچنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے لوگوں کی گھر واپسی کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور سنگین دفعات کے تحت 49 لوگوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا.


Intro:مغربی اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں آج شہر قاضی زین الساجدین نے نے عیدالاضحیٰ کے تعلق سے ایک اہم اعلان کیا ہے ہے


Body:انہوں نے کہا ہے کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ میرٹ کے حالات چونکہ درست نہیں ہے ایسے میں قربانی کے جانوروں کو احتیاط کے ساتھ لانا ضروری ہے.
انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کو مسلم آبادی والے راستے سے لانا بہتر ہوگا، ایسے میں شرپسندوں کو کوئی موقع نہ ملے تاکہ کسی طریقے سے ماحول کو خراب کیا جائے.

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو سوجھ بوجھ سے کام لینا چاہیے.

واضح رہے کہ 30 جون کو میرٹھ کے فیض عام انٹر کالج میں ریاست جھارکھنڈ میں ہونے والے موبلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے اس کے لوگوں کے گھر واپسی کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور سنگین دفعات کے تحت 49 لوگوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا.


Conclusion:بائٹ : شہر قاضی زین الساجدین
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.