ETV Bharat / city

Demand for High Court Bench in Meerut Returns: 'مغربی اترپردیش میں جو جماعت ہائی کورٹ بینچ دیگی وکلاء اسی کے حق میں ووٹ کریں گے'

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 3:40 AM IST

ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ
ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ

مغربی اتر پردیش میں قریب چالیس برسوں سے ہائی کورٹ بینچ High Court Bench کا مطالبہ بھی ایک بار پھر سے یوپی اسمبلی الیکشن UP Assembly Elections میں اہم ہونے جا رہا ہے میرٹھ میں وکلاء کی جماعت کا کہنا کہ جو بھی پارٹی مغربی یوپی میں ہائی کورٹ بینچ High Court Bench دیگی اسی کے حق میں وکلاء کی جماعت ووٹ کریں گے۔

اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly Elections کی تیاریوں کو لیکر یوپی میں سبھی سیاسی جماعتیں ووٹرس کو لبھانے کے لیے اعلانات کر رہی ہیں، ایسے میں مغربی اتر پردیش میں قریب چالیس برسوں سے ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ Demand for High Court Bench بھی ایک بار پھر سے یوپی الیکشن میں اہم ہونے جا رہا ہے میرٹھ میں وکلاء کی جماعت کا کہنا کہ جو بھی پارٹی مغربی یوپی میں ہائی کورٹ بینچ دیگی اسی کے حق میں وکلاء کی جماعت ووٹ کریں گے۔

مغربی اترپردیش میں جو جماعت ہائی کورٹ بینچ دیگی وکلاء اسی کے حق میں ووٹ کریں گے
مغربی یوپی میں علاحدہ ہائی کورٹ بینچ کے مطالبے کو لیکر وکلاء کا احتجاج گزشتہ 40 برسوں سے بدستور جاری ہے، لیکن ہائی کورٹ بینچ کے مطالبے کو پورا کرنے کی یقین دھانی کرانے کے باوجود سیاسی جماعتیں آج تک اس معاملے کو حل کرنے سے قاصر رہی ہیں۔

ایسے میں یوپی اسمبلی انتخابات UP Assembly Elections سے قبل ایک بار پھر یہ معاملہ نہ صرف وکلاء کے نزدیک بحث کا موضوع بن گیا ہے، بلکہ ایم آئی ایم MIM جیسی بی جے پی مخالف سیاسی جماعتیں مغربی یوپی میں اپنی سیاسی ریلیوں میں ہائی کورٹ بینچ کا معاملہ اٹھا کر وکلاء برادری اور عام لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: مغربی یوپی میں ہائی کورٹ بینچ کے مطالبہ پر وکیلوں کا احتجاج


مغربی اتر پردیش میں ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ اسمبلی انتخابات 2022 میں وکلاء کی جانب سے اہم ہونے جا رہا ہے ایسے میں اب دیکھنا ہوگا کہ مغربی اتر پردیش میں ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ سیاسی جماعتوں کو کتنا فائدہ پہنچا پاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.