ETV Bharat / city

میرٹھ میں ایم آئی ایم کارپوریٹر کا قتل: ارکان خاندان کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 10:06 PM IST

aimim corporator murder: family demands arrest of accused in meerut
کارپوریٹر کے قاتل کی گرفتاری کے مطالبے کو لیکر اہل خانہ کا احتجاج

میرٹھ میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر زبیر انصاری کے قتل کے معاملے میں قریب 40 دن بعد بھی ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے سے ناراض مہلوکین کے اہل خانہ نے سڑک پر بیٹھ کر قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ زبیر انصاری کے اہل خانہ نے اپنی اور اپنے بچوں کی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ کہیں قاتل کسی اور کو نشانہ نہ بنا دیں۔

میرٹھ میں تھانا لساڑی گیٹ علاقے کے ہاپوڑ روڈ پر سڑک کنارے ہاتھوں میں تختیاں لیکر اپنے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کی مانگ کر رہے معصوم بچے یوگی حکومت سے گہار لگا رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اپنے شوہر کو کھونے کے بعد اب اپنے بچوں کی جان بچانے کی فکر ہے۔ زبیر انصاری کی بیوہ کو ڈر ہے کہ زبیر کے قاتل آج تک پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ مہلوکین کے اہل خانہ کا کہنا کہ یوگی حکومت قاتلوں کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتاری کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن زبیر کے قتل کو 40 دن گزر چکے ہیں لیکن قاتل آج بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے جب تک زبیر کے قاتل گرفتار نہیں ہوں گے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:

سپیرا برادی نے تبدیلی مذہب کی دھمکی دی

مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر زبیر انصاری کے قاتلوں کی گرفتاری کی مانگ کولیکر پارٹی کارکنان پہلے سے مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔ ایسے میں اب اہل خانہ کے احتجاج سے پولیس پر ملزمان کی جلد گرفتاری کا دباؤ بنانے کی کوشش جاری ہے تاکہ مہلوکین کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.