بارہ بنکی: ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع Brahbanaki District میں جمعرات کو کورٹ احاطے سے ایک قیدی فرار ہو گیا ہے۔ پولیس فرار قیدی Prisoner Escaped کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔ لیکن دیر شام تک قیدی کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے فرار قیدی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل کر دی ہے اور مکمل معاملے کی تحقیقات کے لئے سی او سٹی کو نامزد کر دیا ہے۔
واضح ہو کہ مسولی تھانے حلقے کے شہادت گنج قصبے کا ریحان ولد اسماعیل کو تھانہ جہاں گیراباد پولیس 44 نمبر کورٹ پر پیش کرانے لائی تھی۔ اسی درمیان ریحان عدالت کے احاطے سے فرار ہو گیا، قیدی کے فرار ہونے کے بعد پولیس کے ہاتھ پیر پھولنے لگے۔ پولیس دیر شام تک فرار قیدی کی تلاش میں لگی رہی لیکن اس کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ وہیں اس معاملے میں پرائیمافیسی سپاہیوں کی لاپرواہی مانتے ہوئے جہانگیر آباد کے تھانے دار کی تحریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مکمل معاملے کی تحقیقات کے لئے سی او سٹی کو نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ وہیں فرار قیدی کی گرفتاری کے لئے بھی ٹیم تشکیل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ فرار قیدی کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔