ETV Bharat / city

Completion of 200 Years of Urdu Journalism: اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر سیمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 12:31 PM IST

سیمینار کا انعقاد
سیمینار کا انعقاد

اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے کے موقع پر ریاست اترپردیش کے رامپور کی تاریخی صولت پبلک لائبریری میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ادب و صحافت کے میدان سے وابستہ دانشوروں نے اپنے مقالے پیش کرکے اردو صحافت کی دو سو سالہ تابناک تاریخ پر روشنی ڈالی۔ Ceremony Held on the Occasion of Completion of 200 Years of Urdu Journalism


رامپور کی علمی، تہذیبی و ثقافتی ورثے کی امین صولت پبلک لائبریری کے زیر اہتمام بھارت میں اردو صحافت کے 200 سال مکمل ہونے پر جشن اردو صحافت کی نسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی سیمینار بعنوان اردو صحافت کے دو سو سال: ایک جائزہ کے تحت ضلع کی مقتدر ادبی و صحافتی شخصیات نے اپنے مقالات پیش کرکے اردو صحافت کی تاریخ اور موجودہ مسائل پر تفصیلی بحث کی۔ صولت لائبریری کے الحاج حمایت اللہ خاں ہال میں منعقد ہونے والے اس سیمینار کی صدارت ڈاکٹر محمود علی خاں صدر صولت پبلک لائبریری نے کی۔Ceremony Held on the Occasion of Completion of 200 Years of Urdu Journalism

سیمینار کا انعقاد

وہیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی اترپردیش کے سابق چیئرمین ڈاکٹر حسن احمد نظامی نے کی۔ سیمنار کی نظامت کے فرائض آل انڈیا ریڈیو رامپور اردو سروس کی کمپیئر فائزہ زبیر نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔


اس موقع پر اپنا کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے گورنمنٹ رضا پی جی کالج کے سابق صدر شعبہ اردو ڈاکٹر شریف احمد قریشی نے کہا کہ آزادی وطن سے قبل جزبہ حریت کو بیدار کرنے کے مدنظر اردو صحافت کے تیور احتجاجی اور باغیانہ رہے ہیں تو تقسیم ملک کے بعد اردو صحافت نے باغیانہ روش کے بجائے قوانین و آئین کی پاسداری، سیاسی شعور کی بیداری، قومی یکجہتی و حب الوطنی کی فضاء کی ہمواری اور ناخوشگوار حالات کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر محب اردو کے ساتھ ہی کثیر تعداد میں علم و ادب صحافت سے وابستہ شخصیات موجود رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.