ETV Bharat / city

Train accident averted in Bihar: بارہ بنکی میں ریل حاثہ ٹلا

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 1:14 PM IST

ریل حاثہ ٹلا
ریل حاثہ ٹلا

بارہ بنکی میں جمعرات کی رات تقریبآ ساڑھے 9 بجے وارانسی۔احمداباد ریل جیسے ہی پٹرنگا ریلوے اسٹیشن سے آگے بڑھی تقریبآ 4 کلومیٹر دور پٹری پر گرے ایک درخت کی وجہ سے ریل پٹری سے اترگئی۔ Train Accident Averted at Barabanki

اترپردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کی دیر رات ایک بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا۔ یہاں کے دریاباد اور پٹرنگا ریلوے اسٹیشن کے درمیان واراناسی سے احمداباد جا رہی سابرمتی ایکسپریس ریل پٹری سے اترگئی۔ حادثے میں کسی بھی قسم کی جان و مال کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے تقریبآ 4 گھنٹوں تک اس روٹ پر آمد و رفت متاثر رہا۔بتایاجارہے کہ یہ حادثہ آندھی و بارش کی وجہ سے پٹری پر پیڑ کے گرنے کے سبب پیش آیا۔Train accident averted at Barabanki

ریل حاثہ ٹلا

ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات تقریبآ ساڑھے 9 بجے وارانسی احمداباد 19168 جیسے ہی پٹرنگا ریلوے اسٹیشن سے آگے بڑھی تقریبآ 4 کلومیٹر دور پٹری پر گرے پیڑ سے اس کا انجن ٹکرا گیا اور اس کا اگلا چکہ پٹری سے اتر گیا۔ حادثے کے بعد میڈکل ریلیف ٹرین اور ایکسڈنٹ رلیف ٹرین موقع پر پہونچی اور ضروری کاروائی کی۔

موقع پر پولیس اور آر پی ایف کے جوان بھی موقع پر پہونچے۔

مزید پڑھیں:کانپور میں ریل حادثہ

چشم دید گواہوں کے مطابق انہوں نے اس قسم کا حادثہ پہلی دفعہ دیکھا ہےؤ ریلوے کے تمام افسران نے کئی گھنٹوں کی محنت و مشقت کے بعد ٹرین کو آگے بڑھایا اس دوران 4 گھنٹوں سے زیادہ تک لکھنؤ وارانسی ریلوے روٹ متاثر رہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.