ETV Bharat / city

لکھنؤ: دو فریقوں میں تصادم، گولی لگنے سے ایک کی موت

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 9:09 AM IST

لکھنؤ کے سعادت گنج تھانہ علاقے کے کمپل روڈ پر ہوئے قتل کے ایک معاملہ میں پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔

فریقین کے درمیان تصادم
فریقین کے درمیان تصادم

ریاست اترپردیش لکھنؤ کے سعادت گنج تھانہ علاقے کے کمپل روڈ پر واقع واجپئی ہوٹل والے کے سامنے دو فریقوں کے درمیان لڑائی ہوگئی۔ اس دوران ایک فریق نے انو عرف انور نامی پر گولی چلادی ۔جس کے نتیجے میں انور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس کے بعد مذکورہ علاقہ میں خوف دہشت کا ماحول ہے۔ پولیس اس معاملے کے تحت تین لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے۔

فریقین کے درمیان تصادم

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس اہلکار نے کہا کہ اب اس معاملہ میں تین لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے شخض کی شناخت انو عرف انور کے طور پر ہوئی ہے جو کہ لکھنو کے سعادت گنج تھانہ کے چوپٹیا علاقے کا رہنے والے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ہسٹری شیٹر بھی رہا ہے اور چند ایام قبل ہی انور ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے ان کو علاج کے لیے ٹرامہ سینٹر بھیجا کیا گیا ہے۔

پولیس دوکانوں پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرہ سمیت متعدد پہلوؤں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:نوجوان کا قتل، علاقے میں سنسنی

بتایا جا رہا ہے کہ انو عرف انور کا بھائی سرفراز نام کے شخص کے گھر کی لڑکی کو پریشان کرتا تھا۔ اج اسی معاملہ پر دونوں فریق کے مابین نوک جھوک ہوئی تھی۔ اسی دروان انو عرف انور کو گولی مار دی گئی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.