ETV Bharat / city

'رام مندر کی تعمیر چھ دسمبر سے شروع ہوگی '

author img

By

Published : Sep 25, 2019, 2:24 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:22 PM IST

بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمان ساکشی مہاراج نے دعوی کیا کہ ایودھیا میں 'رام مندر کی تعمیر 6 دسمبر سے شروع ہوگی۔'

بی جے پی رہنما ساکشی مہاراج

ریاست اتر پردیش کے انناؤ حلقے سے رکن پارلیمان اور بی جے پی رہنما ساکشی مہاراج نے دعوی کیا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر 6 دسمبر سے شروع ہوگی۔
ساکشی مہاراج نے کہا کہ رام مندر معاملے میں سماعت تقریبا مکمل ہوچکی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم 6 دسمبر سے رام مندر کی تعمیری کام شروع کر دیں گے۔
ساکشی نے مزید کہا کہ ہندوتوا نظریہ نے کبھی بھی کسی مساجد یا گرجا گھروں کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔
جموں وکشمیر کے معاملے پر انہوں نے کہا "جموں و کشمیر کے معاملے پر کسی کی ثالثی قابل قبول نہیں ہے اگر عمران خان چاہتے ہیں تو وہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بات چیت کر سکتے ہیں لیکن کسی کی ثالثی قابل قبول نہیں ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں مسمار شدہ 50،000 مندروں کی بحالی کرے گی۔
یوگا گرو رام دیو نے بھی مسلم برادری سے رام مندر کی تعمیر کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں رام مندر اور بابری مسجد کے معاملے پر سماعت جاری ہے، منگل کو اس معاملے پر سماعت کے تیسویں دن مسلم جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل راجیو دھون نے اپنے دلائل پیش کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو مہاسبھا اور نرموہی اکھاڑہ کے وکلا پہلے ہی اپنے دلائل پیش کرچکے ہیں۔

Intro:Body:

rxcvsdtwerwer


Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 10:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.