ETV Bharat / city

کولکاتہ میں ڈینگو بخار سے ایک نوجوان لڑکے کی موت

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 7:38 PM IST

young boy dies of dengue fever in kolkata
کولکاتہ میں ڈینگو بخار سے ایک نوجوان لڑکے کی موت

مغربی بنگال کے شمالی اضلاع وائرل بخار سے شکار بچوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مگر کولکاتہ میں ڈینگو بخار سے ایک مریض کی موت کے بعد ڈینگو بخار کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

کولکاتہ کے تارا تلہ کا رہنے والے 19 سالہ ابھیروپ ساہا بارانگر کے وارڈ نمبر 24 کے گھوش پاڑہ میں اپنے چچا کے گھر آیا تھا۔ کچھ عرصہ اپنے چچا کے گھر رہنے کے بعدوہ بہالا میں اپنے گھر آگیا۔ اس کے بعد ہی وہ بخار میں مبتلا ہوگیا، ڈاکٹروں نے اسے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

ابھیروب ساہا کو کولکاتہ کے پیئر لیس اسپتال میں ایک ڈاکٹر کے مشورے پر داخل کیا گیا۔ مگر آج اس کی ڈینگو سے موت ہوگئی ہے۔

بارا نگر کارپوریشن کے وارڈ نمبر 24 کے گھوشپارہ علاقے میں عام لوگوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ بچے کو ابتدائی طور پر بہتر علاج نہیں ملنے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

اندور میں ڈینگو کی روک تھام کے لیے مہم

وائرل بخار نے جلپائی گوڑی، علی پوردوار، مالدہ، مغربی بردوان میں آسنسول اور درگا پور میں وائرل بخار سے بچے متاثر ہورہے ہیں۔ اس کی وجہ سے کئی بچے مر چکے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.