ETV Bharat / city

Kolkata Municipal Corporation Election 2021: 'بے روزگاری اور ابتر نکاسی نظام سب سے بڑا مسئلہ'

author img

By

Published : Dec 14, 2021, 8:32 PM IST

وارڈ نمبر 77 سے آل انڈیا فارورڈ بلاک کی امیدوار ساجدہ پروین All India Forward Bloc Candidate Sajida Parveen نے کہا کہ وہ اپنے وارڈ میں ابتر نکاسی نظام کو بہتر بنانے اور بے روزگاری کو دور کرنے کی کوشش کریں گی، جسے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے پوری طرح سے نظرانداز کر دیا ہے۔

Unemployment and poor sanitation are the biggest problems
بے روزگاری اور ابتر نکاسی نظام سب سے بڑا مسئلہ

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کے مدنظر سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں اور نئے نئے وعدے بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو

وارڈ نمبر 77 سے آل انڈیا فارورڈ بلاک کی امیدوار ساجدہ پروین نے کہا کہ وہ اپنے وارڈ کے لوگوں کو بے روزگاری اور ابتر نکاسی نظام سے نجات دلانے کی کوشش کریں گی۔ برسوں سے اس شعبے میں زیادہ کام نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ نکاسی نظام بدتر ہے۔ مانسون کے سیزن میں تھوڑی سی بارش میں یہ پورا علاقہ ڈوب جاتا ہے۔ عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Kolkata Municipal Election: پہلی مرتبہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے نوجوان ووٹرز پُرجوش


ساجدہ پروین کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں 29 ہزار کے قریب نوکریاں ہیں یعنی ہر وارڈ کے کاؤنسلر کے پاس 225 کے قریب لوگوں کو روزگار دلانے کا موقع ہونے کے باوجود کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اسے دور کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی گئی۔

آل انڈیا فارورڈ بلاک کی امیدوار کے مطابق اگر عوام انہیں موقع دیتی ہے تو وہ بے روزگاری کو دور کرنے اور نکاسی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔ عام لوگوں کو اپنے اپنے بچوں کے بہتر تعلیم اور رہنے کے لئے صاف ستھرا ماحول چاہیے جو سابقہ کاؤنسلر مہیا کرانے میں پوری طرح سے ناکام رہیں ہیں۔


انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ترقیاتی کاموں کے نام پر عام لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے تعلیمی اداروں کی ترقی کے لئے زیادہ کام نہیں کیا ہے، اسے پوری طرح سے نظرانداز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 ہونے ہیں، اس کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.