ETV Bharat / city

مسلم نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا مضبوط پلیٹ فارم: شکیل انصاری

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 12:05 PM IST

شکیل انصاری
شکیل انصاری

عالمی شہرت یافتہ نقاد شکیل انصاری نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے سوشل میڈیا ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ نقاد شکیل انصاری نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے سوشل میڈیا مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے تاریخی شہر میٹیابرج سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ نقاد شکیل انصاری نے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کو مسلم نوجوانوں کے لیے اہم ہتھیار قرار دیا۔

شکیل انصاری

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ نقاد شکیل انصاری نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے سوشل میڈیا مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے تقریباً 35 سے 45 برس قبل مسلم نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے اسٹیج کے علاوہ کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہیں تھا۔ اس وقت جو اداکار اسٹیج کے ذریعہ ممبئی پہنچے ان کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔

شکیل انصاری نے کہا کہ محدود وسائل ہونے کے باوجود میرے جیسے نہ جانے کتنے ہی نوجوان اس وقت اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر بالی ووڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 40 -45 برس پہلے کے دور کا آج کے دور سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت نوجوانوں کو جتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا کرنا پڑتا تھا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ لیکن آج سوشل میڈیا نے ان کے کام کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

شکیل انصاری نے کہا کہ میرے کہنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آج کے نوجوان صلاحیت کے معاملے میں کسی سے کم ہیں۔ ہاں اتنا ضرور کہوں گا کہ وقت اور حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹیا برج، خضرپور، پارک سرکس، توپسیا، ہوڑہ اور راجہ بازار جیسے مسلم اکثریتی علاقہ سے تعلق رکھنے والے آج کے نوجوانوں ریپر (rapper) نے سوشل میڈیا پر گلوکاری صلاحیت کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ راتوں رات عالمی سطح پر ایک شناخت بھی بنائی۔

مزید پڑھیں:بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ نقاد شکیل انصاری سے خصوصی گفتگو



انہوں نے کہا کہ کس کو خبر کہ آنے والے دنوں میں میٹیابرج، خضرپور، پارک سرکس، توپسیا، ہوڑہ اور راجہ بازار جیسے مسلم اکثریتی علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان بالی ووڈ کے مشہور پلے بیک گلوکار بن جائیں۔


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.