ETV Bharat / city

کولکاتا میں مسلم تنظیموں کا احتجاج آج

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 7:16 AM IST

مسلم تنظیموں کا احتجاج
مسلم تنظیموں کا احتجاج

مسلم مذہبی رہنماؤں کی گرفتاری اور ملک کے مختلف حصوں میں مسلمانوں پر ظلم وزیا دتی کے خلاف آج یعنی 2 اکتوبر کو کولکاتہ میں مسلم تنظمیوں کی جانب سے احتجاج کیا جائیگا۔ اس احتجاج میں خاص طورپر مولانا کلیم صدیقی،عمرگوتم، خالدصیفی سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کی جائیگی۔

ریاستِ مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کی مسلم تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں مسلم مذہبی رہنماؤں، ملک کے مختلف مقامات پر مسلمانوں پر ظلم و زیادتی خاص کر حال کے ایام میں آسام میں مسلمانوں پر ہوئے تشدد کے خلاف آج یعنی مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کولکاتا کے فائن آرٹس اکیڈمی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

کولکاتا میں مسلم تنظیموں کا احتجاج آج

علماء کرام، سماجی کارکنان اور مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف کولکاتا کی مسلم تنظیموں کی جانب سے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کولکاتا کی مسلم تنظیمیں مشترکہ فیڈریشن کے تحت کام کریں گی۔

حالیہ دنوں میں مختلف الزامات کے تحت علمائےکرام، سماجی کارکنان جو حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہیں، حکومت انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیتی ہے ۔اس سلسلہ میں مسلم تنظیموں کی جانب سے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کولکاتا کے فائن آرٹس اکاڈمی کے سامنے رانو چھایا منچ پر ایک احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مختلف مسلم تنظیمیں جیسے، جماعت اسلامی مغربی بنگال، جمعیت علماء ہند مغربی بنگال، کلکتہ خلافت کمیٹی، جمعیت اہل حدیث اور مسلم پرسنل لاء بورڈ مغربی بنگال کی جانب سے 2 اکتوبر کو گاندھی کے نظریات پر مبنی بھارت بنانے کی بات کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:کولکاتا میں آسام ہاؤس کے باہر مسلم تنظیموں کا احتجاج

جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے سکریٹری شاداب معصوم نے بتایا کہ ملک میں آج کل گوڈسے کی نظریات کو تھوپنے کی کوشش کی جاری ہے، اس کے خلاف گاندھی جینتی کے موقع پر کولکاتا کی مختلف مسلم تنظیموں کی جانب سے ایک نئی لڑائی کا آغاز کولکاتا کے فائن آرٹس اکاڈمی کے سامنے احتجاجی جلسے کے ساتھ کیا جائے۔

انہو ں نے کہا کہ گوڈسے کے نظریات کے خلاف گاندھی کے نظریا ت پر مبنی ملک بنا نے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے مستقل تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.