ETV Bharat / city

Mamata Urges Dhankhar Not To Make Unwarranted Statements: ممتا بنرجی نے گورنر سے غیرضروری بیان بازی سے پرہیز کرنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 7:48 AM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے رامپور ہاٹ سانحہ سے متعلق غیر ضروری بیان بازی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رامپور ہاٹ سانحہ کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی (special investigation team) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Mamata Banerjee's appeal to the Governor to avoid unnecessary rhetoric
ممتا بنرجی کی گورنر سے غیر ضروری بیان بازی سے گریز کرنے کی اپیل

مغربی بنگال میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کا معمہ ابھی سلجھا ہی نہیں تھا کہ رامپور ہاٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں نو افراد کی موت ریاستی حکومت کے لئے پریشانیاں کھڑی کر سکتی ہے۔ رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی گرام میں نو لوگوں کی جھلس کر موت کے واقعے کے بعد الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس رامپور ہاٹ سانحہ کو بیرونی ریاستوں کے لوگوں کی سازش قرار دے رہی ہے۔

دوسری بی جے پی، لفٹ فرنٹ اور کانگریس نے رامپور ہاٹ سانحہ کو مغربی بنگال حکومت کی لاء اینڈ آرڈر کو مستحکم کرنے میں ناکامی قرار دی ہے۔ اسی درمیان ترننول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے رامپور ہاٹ سانحہ سے متعلق غیر ضروری بیان بازی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رامپور ہاٹ سانحہ کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی (special investigation team) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Birbhum violence: بیربھوم سانحہ پر گورنر جگدیپ دھنکر نے وضاحت طلب کی



وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کے نام لکھے خط میں کہا کہ رامپور ہاٹ سانحہ پر بے حد افسوس ہے اور تشویش بھی. یہ ایک سنگین مسئلہ ہے. ہم سبھوں کو اس سلسلے میں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو رامپور ہاٹ سانحہ پر بیان بازی کرنے سے گریز کرنی چاہیے، غیر ضروری بیان بازی سے لوگ گمراہ یوں گے اور تحقیقات بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر کسی سے وضاحت طلب کر سکتے ہیں لیکن کبھی کبھی وقت اور حالات دونوں اس کی اجازت نہیں دیتے. اس کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔



ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ رامپور ہاٹ سانحہ کی جانچ کے لئے اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم (Special Investigation Team) تشکیل دی گئی ہے۔ امید کرتے ہیں ایس آئی ٹی کی غیرجانبدارانہ تحقیقات میں سازش کرنے والے بے نقاب ہو جائیں گے۔ دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے رامپور ہاٹ سانحہ کی جانچ سی بی آئی (cbi) اور قومی جانچ ایجنسی (NIA) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ پیر کی شب رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی پنچایت کے نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کی نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں موت ہوگئی تھی. اس واقعے کے چند گھنٹوں کے بعد دیر رات نامعلوم افراد نے باگٹی گاؤں کے دس سے بارہ گھروں میں آگ لگا دی تھی. آتشزدگی میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.