ETV Bharat / city

کولکاتہ: پانچ مہینوں کے وقفہ کے بعد لوکل ٹرین خدمات آج سے بحال

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 10:03 AM IST

لوکل ٹرین خدمات
لوکل ٹرین خدمات

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار سے لوکل ٹرین کی خدمات مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔ لیکن پہلے مرحلے میں پچاس فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ لوکل ٹرینیں چلے گی۔ اس کے بعد حالات میں مزید بہتری آنے کے بعد لوکل ٹرین خدمات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عام لوگوں پر ٹرانسپورٹ کے اضافی کرائے کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔


مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور قابو پانے کے بعد عام زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹنے لگی ہے جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی راحت مل رہی ہے۔

لوکل ٹرین خدمات

ریاست کے حالات میں بہتری آنے کے بعد بازاروں، سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں سرگرمیاں بڑھنے لگی ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اسی درمیان ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو نے کہا کہ تقریباً پانچ مہینوں کے بعد لوکل ٹرین خدمات کی بحالی اتوار کو ہونے والی ہے۔اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار کے روز سے لوکل ٹرین کی خدمات مکمل طور پر بحال ہوجائے گی. لیکن پہلے مرحلے میں پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ لوکل ٹرین چلے گی.

اس کے بعد حالات میں مزید بہتری آنے کے بعد لوکل ٹرین خدمات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عام لوگوں پر ٹرانسپورٹ کے اضافی کرائے کے بوجھ کو کم کیا جا سکے.

واضح رہے کہ ریاستی حکومت کے لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کے اعلان سے پہلے ہی اسٹاف اسپیشل کے نام سے لوکل ٹرینیں چلتی ہے جس میں کورونا گائیڈ لائن پر کوئی عمل نہیں کیا جاتا ہے۔


مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: اگست کے پہلے ہفتے میں لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ بحالی کا امکان

واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت نے اگلے ماہ 15 نومبر سے ریاست کے کالجز،اسکولز اور تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.