ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 12:21 PM IST

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی

مغربی بنگال کے 7 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ کورونا کے کیسیز میں نمیاں طورپر کمی آئی چکی ہے۔ اس کے پیش نظرریاستی حکومت جلد از جلد ضمنی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے قومی و ریاستی الیکشن کمیشن سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے ریاست مغربی بنگال کے 7 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار ماہ سے ریاست میں کورونا کے معاملے مکلمل طور پر قابو میں آ چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ جلد از جلد ضمنی انتخابات کا اعلان کرے۔

ممتا بنرجی

مغربی بنگال کے 7 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ کورونا کےکیسیز میں نمیاں طورپر کمی آئی چکی ہے ۔ جس کے پیش نظرریا ستی حکومت جلد از جلد ضمنی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے قومی و ریاستی الیکشن کمیشن سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ریاست میں کوورنا کے کیسیز میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں ان حلقو ں کے عوام حق رائے دہی کا استعمال کرکے اپنے نمائندو ںکو منتخب کرنے کے لئے تیار ہیں۔الیکشن کمیشن سے اپیل کی جاتی ہے کہ متعلقہ حلقوں کے ضمنی انتخابات کا اعلان کرے ۔


دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے اہم سیاسی جماعتوں سے کووڈ کے صورت حال اور انتخابات سے متعلق رائے طلب کی ہے ۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رائے طلب کی گئی ہے۔تاہم الیکشن کمیشن کو جلد ہی انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔ تاکہ لوگوں کے حقوق کی پامالی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں وہاں کورونا کے معاملے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

اگر کورونا کی صورتحال زیادہ خراب نہ ہوئی تو اسکول جلد ہی کھل جائیں گے: ممتا بنرجی

واضح رہے کہ امیدواروں کے موت کی وجہ سے مرشدآباد کے جنگی پور، شمسیر گنج میں انتخابات نہیں ہوئے تھے۔اس کے علاوہ دیگر پانچ حلقوں نئی ہٹی دین ہاٹا،،بھوانی پور،کھردہ اورگوسابا میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.