ETV Bharat / city

Adhiranjan Chaudhary Accuses TMC: ادھیررنجن چودھری کا ترنمول پر بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 8:25 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھریAdhiranjan Chaudhary نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی پر بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ Adhiranjan Chaudhary Accuses TMC for Facilitating BJP

ادھیررنجن چودھری کا ترنمول کانگریس پر بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام
ادھیررنجن چودھری کا ترنمول کانگریس پر بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھریAdhiranjan Chaudhary نے ترنمول کانگریس پر گوا میں کانگریس کو توڑنے اور بی جے پی کو مضبوط Strengthen the BJP بنانے کا الزام لگایا۔

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس بی جے ہی کے اشارے پر گوا میں کانگریس کو کمزور کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔ Adhiranjan Chaudhary Accuses TMC for Facilitating BJP

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو معلوم ہے کہ اگر ان کا بھتیجا ابھیشک بنرجی بی جے پی کے اشارے پر کام نہیں کرے گا تو وہ جیل چلایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی اور ابھیشک بنرجی پنجاب نہیں جاتے ہیں کیونکہ وہاں کانگریس کو توڑا نہیں جا سکتا ہے۔ ممتابنرجی کو مہاراشٹر میں شکست ملنے کے بعد وہ دوبارہ جانا نہیں چاہتی ہیں۔

کانگریس کے رہنما کے مطابق اگر ممتابنرجی اور ابھیشک بنرجی واقعی بی جے پی کے خلاف ہیں تو اترپردیش بی جے پی کے رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں شامل کرے۔ مدھیہ پردیش، کرناٹک، اتراکھنڈ کیوں نہیں جاتے۔



انہوں نے کہا کہ ابھی ابھی مہاراشٹر میں انتخابات ہوئے جہاں شیو سینا،این سی پی اور کانگریس نے بی جے پی کا صفایا کر دیا۔ آپ خود کسی کے ساتھ اتحاد کرنا نہیں چاہتی ہیں اور دوسروں کو کمزور کرنے کی سازش کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کی نگرانی میں کانگریس کے ایک رکن ترننول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.