ETV Bharat / city

گلبرگہ: خواجہ بندہ نواز کی درگاہ زائرین کے لیے کھول دی گئی

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 8:12 PM IST

گلبرگہ کی مشہوردرگاہ 'حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز' کو درگاہ انتظامیہ کی جانب سے آج کھولا گیا۔

گلبرگہ: خواجہ بندہ نواز کی درگاہ زائرین کے لیے کھول دی گئی
گلبرگہ: خواجہ بندہ نواز کی درگاہ زائرین کے لیے کھول دی گئی

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں حضرت بندہ نواز گیسو دراز کی درگاہ کو آج سے کھولا دیا گیا ہے۔

گلبرگہ: خواجہ بندہ نواز کی درگاہ زائرین کے لیے کھول دی گئی

آپ کو بتاد ین کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب کیے گئے لاک ڈاؤن کی و جہ سے حضرت خواجہ بندہ نواز کی درگاہ کو عام زائرین کے لئے بند گیاتھا۔

درگاہ کے سجادہ نشیں ڈاکٹر سید خسرو حسینی کی اجازت کے بعد آج سے درگاہ شریف میں مقامی و بیرونی زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے جانب سے سبھی زائرین کے لیے کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر کا مکمل نظم کیا گیا ہے۔

درگاہ انتطامیہ نے زائرین سے درخواست کیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے نافذ کورونا وائرس گائیڈ لائن پر مکمل پابندی کریں۔مزید زائرین کے لیے سختی سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ درگاہ شریف پر فی الحال پھول و چادر نہ چڑھائیں۔

مزید درگاہ شریف میں قرآن مجید پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ مختصر فاتحہ اور زیارت کرکے درگاہ سے باہر جانا ہوگا۔ درگاہ احاطے میں کھانے پینے کے چیزیں لانے سے منا گیا گیا ہے۔ اس دوران درگاہ میں قیام کرنے پر بھی پابندی ہے۔مزید درگاہ میں وضو کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہر برس جولائی میں خواجہ بندہ نواز کی درگاہ پرعرس شریف ہوا کرتا تھا۔ لیکن رواں برس کورونا وبا کے پیش نظرعرس کو مختصر انداز میں منایا جائےگا۔

مزید پڑھیں:دربھنگہ: موسلا دھار بارش سے صدر تحصیل دفتر میں پانی بھرا

ہربرس عرس کے دوران یہاں تاریخی خواجہ بازار بھی لگا کرتا تھا،جس میں بیرون ریاست کے لوگ دکان لگا یا کرتے تھے، لیکن رواں برس درگاہ کمیٹی کے جانب سے اشتہارات کے ذریعے خواجہ بازار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.