ETV Bharat / city

جموں و کشمیر کے اتھلیٹس کی مودی سے ملاقات

author img

By

Published : Apr 25, 2022, 4:34 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کے یک روزہ جموں دورے کے دوران جموں و کشمیر کے اتھلیٹس کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور اسپورٹس بجٹ کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ PM Narendra Modi Jammu Visit

اتھلیٹس کی مودی سے ملاقات
اتھلیٹس کی مودی سے ملاقات

جموں: کل جموں میں وادی کی متعدد اسپورٹس شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور نوجوانوں کو کھیلوں کے تئیں ترغیب دینے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی توجہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ نیز اتھلیٹس نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک توصیفی سند بھی دی۔ Jammu and Kashmir Athletes Express Gratitude to PM Modi

اتھلیٹس کی مودی سے ملاقات
اتھلیٹس کی مودی سے ملاقات

وزیراعظم کو دی گئی سند میں اتھلیٹس نے لکھا کہ 'ہم ایتھلیٹس، جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی جانب سے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں وزیر اعظم ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت ایک خصوصی اسپورٹس پیکج کی منظوری، ہر ضلع میں کھیلو انڈیا مراکز اور کھیلو انڈیا سینٹرز آف ایکسیلینس کے لیے وزیراعظم مریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محترم وزیراعظم، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات میں اس بے مثال اضافے کے ساتھ، کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ صرف پچھلے سال 17.5 لاکھ نوجوانوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس نئے اور جدید ترین کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور اس سے منسلک کھیلوں کے اقدامات نے ہم سب کو اپنے منتخب کردہ شعبوں میں سبقت حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔ انہوں نے ہمیں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے انتہائی ضروری تحریک فراہم کی ہے اور ہم میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کا اعتماد پیدا کیا۔

اتھلیٹس کی مودی سے ملاقات
اتھلیٹس کی مودی سے ملاقات

واضح رہے کہ کل 24 اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی نے جموں کا یک روزہ دورہ کیا تھا اور وادی کے لیے تقریباً 2 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.