ETV Bharat / city

Doda Road Accident ڈوڈہ میں دو الگ الگ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 12:08 PM IST

Updated : Sep 5, 2022, 1:19 PM IST

ڈوڈہ میں دو الگ الگ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
ڈوڈہ میں دو الگ الگ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں دو الگ الگ سڑک حادثے میں پانچ ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ ایک لاپتہ اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ Road Accident in Doda

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں میاں بیوی اور ماں بیٹے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک شخص لاپتہ اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ میں گلگندر پل کے نزدیک ایک کار گہرے نالے میں جاگری۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا ۔ Road Accident in Bhaderwah

ڈوڈہ میں دو الگ الگ سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو نالے سے نکال کر فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے چار افراد کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ متوفین کی شناخت ستیہ دیوی زوجہ نصیب سنگھ ان کا بیٹا وکرم سنگھ، لکھ راج اور اس کی اہلیہ ستیشہ دیوی ساکنان شیوا جبکہ زخمی کی شناخت نصیب سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Poonch Road Accident پونچھ میں سڑک حادثہ، 15 افراد زخمی

دوسرے حادثے میں ایک گاڑی پل ڈوڈہ سے بھدرواہ کی طرف جا رہی تھی کہ وہ مغل مارکیٹ پارنو میں سڑک سے لڑھک کر نیرو دریا میں جا گری۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی شناخت سجاد احمد ساکن بھدرواہ جبکہ زخمی کی شناخت پیوش منہاس ولد آر کمار ساکن ہموت بھدرواہ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گاڑی کا ڈرائیور رویندر کمار ابھی بھی لاپتہ ہے۔ Five people died in two road accident in Doda

یو این آئی

Last Updated :Sep 5, 2022, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.