ETV Bharat / city

اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

author img

By

Published : Feb 1, 2020, 4:02 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:52 PM IST

Union Minister for Minority Affairs Mukhtar Abbas Naqvi
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی

مرکزی حکومت نے مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر اور لداخ کے طلبا کے لیے پری اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیموں کی آخری تاریخ میں چوتھی مرتبہ توسیع کرکے 10 فروری 2020 آخری تاریخ مقرر کردی ہے۔

مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں وکشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے طلبا سینٹرل سیکٹر اسکیموں کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر 10 فروری تک آن لائن فارم جمع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا 'کوئی بھی خواہشمند طالب علم اسکالرشپ فارم جمع کرنے سے محروم نہ رہے یہ یقینی بنانے کے لیے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں مزید دس دنوں کی توسیع کی گئی ہے۔ مختار عباس نقوی نے اس حوالے سے خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں'۔
واضح رہے کہ یہ چوتھی مرتبہ ہے جب جموں وکشمیر اور لداخ کے طلبا کے لیے اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ ایک اور توسیع کا یہ فیصلہ ظاہری طور پر جموں وکشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد جزوی پابندی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے 21 جنوری کو سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہارون میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ امسال جموں کشمیر میں اسکالرشپ فارم جمع کرنے والے تمام طلبا کو اسکالرشپ دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پسماندہ طبقوں سے وابستہ طلبا کو اور بھی محکمے اسکالرشپ دیتے ہیں اور میری وزارت بھی دیتی ہے۔ جموں وکشمیر میں امسال جتنے بھی بچے اور بچیاں اسکالرشپ فارم جمع کریں گے ان سب کو اسکالر شپ دی جائے گی، اس سال کوئی بھی طالب علم اسکالرشپ سے محروم نہیں رہے گا'۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے وادی کے تمام ضلع صدر مقامات پر انٹرنیٹ مراکز کے قیام کے باوصف بھی سینکڑوں طلبا اسکالرشپ فارم جمع کرنے سے معذور ہیں تاہم مرکزی حکومت کی طرف سے اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں ایک اور توسیع سے طلبا نے راحت کی سانس لی ہے۔

ادھر والدین کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع خوش آئند ہے جبکہ طلبا کے ایک گروپ نے کہا کہ اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع احسن قدم ہے۔

Intro:Body:

DO


Conclusion:
Last Updated :Feb 28, 2020, 5:52 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.