ETV Bharat / city

Kulgam Encounter: کانسٹیبل روہت کمار کی آخری رسومات جموں میں ادا کی گئی

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 5:21 PM IST

Updated : Jan 13, 2022, 6:00 PM IST

کولگام انکاؤنٹر Kulgam Encounter میں ہلاک ہونے والے کانسٹیبل روہت کمار کی آخری رسومات Constable Rohit Kumar's Last Rites جموں میں ادا کی گئی۔ روہت کمار کی لاش کو آج جموں کے جگتی ٹاؤن شپ لایا گیا۔ جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئی، اس موقع پر جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کے ہمراہ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

کانسٹیبل روہت کمار کی آخری رسومات جموں میں اداکی گئی
کانسٹیبل روہت کمار کی آخری رسومات جموں میں اداکی گئی

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کی شب ہوئی جھڑپ Clashes Break Out Between Security Forces and Militants in Kulgam میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ جبکہ دیگر تین سکیوریٹی اہلکار شدید طورپر زحمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں شامل کولگام ڈسٹرکٹ پولیس کے کانسٹیبل روہت کمار Kulgam District Police Constable Rohit Kumar (بلٹ نمبر 944) نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

کانسٹیبل روہت کمار کی آخری رسومات جموں میں اداکی گئی

روہت کمار کی لاش کو آج جموں کے جگتی ٹاؤن شپ لایا گیا۔ جہاں ان کی آخری رسومات جوگی گیٹ جموں میں ادا کی گئی، جس میں جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کے ہمراہ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور کئی سیاسی و سماجی شخصیات شامل رہے۔

مزید پڑھیں: Kulgam Encounter: کانسٹیبل روہت کمار کی آخری رسومات جموں میں ادا کی جائیں گی

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'روہت کمار کی ہلاکت کو یاد رکھا جائے گا، کیونکہ انہوں نے بہادری کا ثبوت دیا، آپریشن کے دوران ان کی ہلاکت ہوئی'۔

وہیں نیشنل کانفرنس کے اقلیتی سیل کے صدر ایم کے یوگی نے کہا کہ 'جموں کشمیر انتظامیہ مسلسل دعوے کررہی تھی کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کا خاتمہ ہوچکاہے، جبکہ روہت کمار کی ہلاکت سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ ان کے دعوے درست نہیں'۔

Last Updated : Jan 13, 2022, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.